قومی ایئر لائن کے مالی بحران جاری، پی آئی اے کی آج 45 پروازیں منسوخ

5eb383b7e6360 (1).jpg


قومی ایئر لائن کے مالی بحران کے باعث مسافر رل گئے, مالی بحران کی وجہ سے ایندھن کا اہم ترین معاملہ حل نہیں ہو سکا,جس کی وجہ سے بہت کم طیاروں کو کوٹہ سسٹم کی بنیاد پر ایندھن مل پا رہا, پی آئی اے کی 45 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 368 اور پی کے 369 جبکہ کراچی سے تربت کی پروازیں پی کے 501 اور پی کے 502 منسوخ کی گئی ہیں۔
لاہور کی پروازیں پی کے 302، پی کے 303، پی کے 306 جبکہ کراچی سے سکھر کی پروازیں پی کے 536 اور پی کے 537، کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 310 اور پی کے 311 منسوخ کی گئی ہیں۔

کراچی کے لیے دمام سے پرواز پی کے 242 منسوخ کی گئی ہے جبکہ لاہور سے کوئٹہ کے لیے پروازیں پی کے 322 اور پی کے 323 منسوخ کی گئی ہیں۔

اسلام آباد سے دبئی کے لیے پروازیں پی کے 233، پی کے 211، ابوظہبی کے لیے پروازیں پی کے 261، پی کے 262، گلگت کے لیے پروازیں پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606، کوئٹہ کے لیے پروازیں پی کے 325 اور پی کے 326، اسکردو کے لیے پروازیں پی کے 451 اور پی کے 452، گلگت کے لیے پروازیں پی کے 605 اور پی کے 606، سکھر کے لیے پروازیں پی کے 631 اور پی کے 632 منسوخ کی گئی ہیں۔

دوحہ سے اسلام آباد کے لیے پرواز پی کے 288 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ملتان سے ریاض کے لیے پروازیں پی کے 765 اور پی کے 766، دبئی کے لیے پرواز پی کے 221 اور شارجہ سے ملتان کی پرواز پی کے 294 منسوخ کی گئی ہے

سیالکوٹ سے شارجہ کے لیے پروازیں پی کے 209 اور پی کے 210 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
پشاور سے ریاض کے لیے پروازیں پی کے 727 اور پی کے 728، شارجہ کے لیے پروازیں پی کے 257 اور پی کے 258، دبئی اور ابوظہبی سے پشاور کی پروازیں پی کے 217، پی کے 218 منسوخ کر دی گئی ہیں,پیر کو بھی پی آئی اے کی 27 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ رہیں۔


پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی میں کمی سے متعلق خبروں پر پی ایس او نے معاملے کی وضاحت کردی, پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کو فیول کی فراہمی بند نہیں کی گئی، جمعہ کی رات سے اب تک 64فلائٹس کو فیول فراہم کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا جمعہ کی شام پی آئی اے نے ہفتہ اور اتوار کے فیول کیلئے22کروڑ روپے ادا کیے، رقم کی فراہمی کے ساتھ فیول فراہمی کیلئے 39فلائٹس کی لسٹ بھی دی گئی
 
Last edited by a moderator: