
کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کی ملک میں احتجاج اور غیر قانونی سرگرمیوں کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا ہے جس میں ملک میں قومی سلامتی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریاست نے ایک عرصے تک ٹی ایل پی کو مذاکرات کے ذریعے منانے کی کوشش کی مگر اس تنظیم نے ہمیشہ تشدد اور انتشار کا راستہ اپنایا۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے انکشاف کیا کہ حکومت کے پاس یہ بھی ثبوت موجود ہیں کہ ٹی ایل پی کی مدد میں بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہے، حکومت اور عسکری اداروں نے مل کر اس حوالے سے فیصلے کیے ہیں۔
واضح رہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد رضوی کی رہائی کیلئے اس جماعت کے کارکنان نے کئی دنوں سے پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنے دے رکھے ہیں، لاہور سمیت پنجاب کے کئی بڑے شہروں میں کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔
مظاہرین نے لاہور سے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کررکھا ہے جس کو روکنے کیلئے حکومت نے راولپنڈی اسلام آباد کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/national-security21131.jpg