
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آئی ایس آئی اور ڈائیریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو شاندار خراج تحسین کیا گیا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور قومی سلامتی کمیٹی کے تمام شرکا نے آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ کو شاندار کارنامے پر ڈیسک بجا کر شاباش دی اور اُن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
شرکا نے انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزار امام عرف شمبے کو آپریشن میں گرفتار کرنے کو بڑا کاررنامہ اور پیشہ وارانہ مہارت قرار دیا،ذرائع کے مطابق بلوچ نیشنل آرمی اور براس کے بانی رہنما کی اس نوعیت کے انٹیلی جنس آپریشن میں گرفتاری دنیا میں دوسرا جبکہ پاکستانی تاریخ کا پہلا آپریشن ہے، یہ آپریشن انٹیلی جنس کے شعبے میں ایک نمایاں کارنامے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ڈائیریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم انور کو خراج تحسین پیش کیا گیا، ٹوئٹر پر ویل ڈن ڈی جی آئی ایس آئی ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا،جہاں صارفین نے ڈی جی آئی ایس آئی کی کارکردگی کو سراہا۔

چوہدری شاہد محمود نے لکھا سر ہمیں آپ پر فخر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1644406498771050523
ایک صارف نے لکھا قوم کا فخر۔
https://twitter.com/x/status/1644481053179138048
جمشید خان نے ڈائیریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم انور کو سچا واریئر قرار دیا،
https://twitter.com/x/status/1644448335653138432
حافظ سید وقار نے لکھا ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم پاکستان کا فخر اور سیاست میں مداخلت کیے بغیر اپنے ملک کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے لیے ایک بہترین مثال ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1644481786389450753
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nadeem-anjumahshaa.jpg