
قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ اب تک تھما نہیں اور دوسری طرف پی سی بی کی طرف سے قومی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے ایک بار پھر سے نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں معروف امپائر علیم ڈار، سابق کھلاڑی اظہر علی اور عاقب جاوید کو شامل کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ قومی ٹیم کی بری کارکردگی اور محمد یوسف کے بطور سلیکٹر استعفیٰ دینے کے بعد کیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے اب نئی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں معروف آئی سی سی امپائر علیم ڈار، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اظہر علی اور قومی ٹیم کے سابق بائولنگ کوچ عاقب جاوید کو شامل کر لیا گیا ہے۔ قومی سلیکشن کمیشن میں سابق کھلاڑی اسد شفیق کو بطور ممبر برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ڈیٹا اینالسٹ کے طور پر حسن چیمہ بھی اپنا کام جاری رکھیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی بری کارکردگی اور چیف سلیکٹر محمد یوسف کے استعفیٰ دینے کی وجہ سے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ سے پہلے نئی قومی سلیکشن کمیٹی کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور ہیڈ کوچ سے مشاورت کرنے کے بعد قومی ٹیم کا انتخاب کرے گی۔
نئی قومی سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے نیا کپتان مقرر کرنے کیلئے اپنی سفارشات تیار کرنے کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے حوالے کرے گی۔ واضح رہے کہ 2 ہفتے پہلے محمد یوسف چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے جس کے بعد چیئرمین پی سی بی نے چند دن پہلے قومی سلیکشن کمیٹی نئے سرے سے تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان اب نئی سلیکشن کمیشن کرے گی، علاوہ ازیں سابق کھلاڑی سلیم یوسف کو 7 مہینے بعد ہونیوالے ہانگ کانگ سپرسکسز ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم منیجر مقرر کر دیا گیا ہے۔ سلیم یوسف، مشتاق احمد، اظہر علی اور عاقب جاوید سے گزشتہ ہفتے مشاورت کی گئی تھی جبکہ عاقب جاوید نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پہلے بھی فرائض سراانجام دے چکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8newswctioncommttteee.png