FaisalKh
Chief Minister (5k+ posts)
@atensari
کیا حجاب مذہبی علامت ہونے کی وجہ سے ناقابلِ قبول ہے؟
اگر ایسا ہے تو داڑھی، عربی چوغہ، عبایہ وغیرہ پر پابندی ہوتی جبکہ ایسا ہر گِز نہیں ہوا۔
کیا حجاب پر پابندی اِسلام بیزاری کیوجہ سے ہے یا انتظامی و حفاظتی استحکام کی خاطر؟
اگر مقصد مسلمان عورتوں کو بے لباس کرنا ہوتا تو اُنہیں سکرٹ، بلاؤز، ٹائٹس پہننے کا پابند کیا جاتا نہ کہ صِرف چہرے سے نقاب ہٹانے کا جو کہ شناخت کا واحد مؤثر ذریعہ ہے۔
ہم جِن کے ہاں تصویر بنوانا حرام بتایا جاتا ہے آج دہشت گردی اور دیگر سینکڑوں وجوُہ کے سبب شناختی کارڈز، پاسپوٹس اور ڈرائیونگ لائنس وغیرہ پر چہرے کی فوٹو عام ہے۔
اُمید ہے دیانتداری سے سوچا جائیگا ورنہ ہر بات کو توڑ مروڑ کر دین کی خدمت کرنے سے آپکو پہلے کِسی نے روکا ہے نہ آئیندہ روکے گا۔
لگے ہاتھوں یہ بھی سوچیں کہ
کیا وہاں آج بھی نئی مسجدیں نہیں بن رہیں؟
نیویارک میں گراؤنڈ زیروکے قریب زیرِ تعمیر مسجد ایک مثال ہے۔ جِسکی تعمیر میں روکاوٹ روکنے کیلیئے عدالت مسلمانوں کی طرف کھڑی پائی گئی۔
چندے جمع کرنے کی اجازت نہیں؟
میلاد النبی، محرم، تبلیغ اور اسلامک لیکچرز پر کوئی پابندی ہے؟
ہر سال ہزاروں مولوی ذاکر دین سِکھا کر ڈالر، پاؤنڈز سمیٹنے جاتے ہیں اور یہ سب آزادی سے جاری ہے۔
اِسلامی سکوُل بنانے، عید منانے، حج پر جانے پر کوئی روک ٹوک ہے؟
داڑھیاں بڑھا کر سر پر ٹوپیاں رکھے گھوُمنے پھِرنے کی آزادی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ کیا آپ چاہتے ہیں مغرب میں مُسلمان بھی طالبان کے افغانستان کی سِکھ اقلیت کیطرح گلے میں اپنے دھرم کی تختی لگائے مخصوص لباس پہنے گھوُمیں؟
اجی! سیکیولر ریاست میں ایسٹر، تھینکس گِونگ اور کرسمس کی چھُٹی سرکاری سطح پر کیوں ہوتی ہے؟
او بھائی! جہاں نوے پچانوے فیصد عیسائی ہوں وہاں تہوار پر چھُٹی نہ کریں تو دفتر کھول کر بیٹھ جائیں ۔ ۔ ۔ ۔ دفتر آئےگا کون؟
یہ ایک انتظامی سہولت ہے جو مسلمانوں کو بھی دستیاب ہے۔
آخری بات: کیا وجہ ہے کہ آج عالمِ اسلام کا ہر ذی نفس سعودیہ، مصر، سوڈان، ایران، افغانستان کی بجائے امریکہ و یورپ جانے کیلیئے مرا جا رہا ہے، کیوں؟؟
wo ahista ahista karke musalmaanon ke islami kawaneen per pabandee laga rahe hain. Halal tareeke se zabah karna aur circumcision per ban chand latest hain. Aagay aagay dekhiye hota hai kiyaa. Aur log jin mumalik ka aap ne zikar kiya hai ke waha kiyon jaate hain to wo is liye ke wo tarakki yafta mumalik hain. Kabhi ye waqt musalmano per bhi aaya tha lekin tarakki aur tanazzali ye to duniya ka hissa hain INSHAALLAH inko bhi aik na aik din zawal hoga aur phir wo log Muslim mumalik jane ke liye maray jayengay