لال حویلی سے عمران خان کی تصاویر اور پی ٹی آئی کے پرچم ہٹا دیئے گئے

4khananallahaveli.png

عام انتخابات 2024 میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف امیدوار اتارنے کے بعد لال حویلی سے عمران خان کی تصاویر بھی ہٹادی گئیں۔

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے راولپنڈی شہر کے دونوں حلقوں این اے 56 اور 57 سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے انکار کرتے ہوئے ان کے مقابلے میں اپنے دو امیدوار میدان میں اتار دیئے, جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کے خلاف باقاعدہ امیدوار اتارنے کے اعلان کے بعد لال حویلی سے عمران خان کی تصاویر کے ساتھ پی ٹی آئی کے پرچم بھی اتار دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کی رہائشگاہ کے باہر، سیڑھیوں اور میٹنگز رومز میں عمران خان کی اکیلی اور شیخ رشید کے ہمراہ کئی تصاویر لگائی گئی تھیں۔ 8 سال سے لال حویلی میں موجود ان تصاویر کو گزشتہ روز ہفتے کو ہٹادیا گیا۔

گزشتہ روز ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے اپنے مقابلے میں پی ٹی آئی کا امیدوار سامنے آنے پر کہا کہ ‘میں نے دوستی نبھائی لیکن پی ٹی آئی نے میرے خلاف لندن اور امریکا سے آنے والوں کو ٹکٹ
دے دیا,میں نے چلہ بھی کاٹا لیکن اپنا کیس اب اللہ کے سپرد کرتا ہوں، 8 فروری کو قلم دوات پر مہر لگا کر مجھے منتخب کرے۔

شہریار ریاض نے 2018 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے قبل وہ 2008 میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر راولپنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ 2013 کے انتخابات میں ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے وہ پارٹی سے دلبرداشتہ ہوئے اور 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

شہریار ریاض راولپنڈی یوسی ناظم بابو ریاض کے بیٹے ہیں، انہوں نے امریکا کی ٹیکساز یونیورسٹی سے بی بی اے اور سول انجینیئرنگ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے بھی رکن رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیرئر کا آغاز 2002 میں کیا تھا لیکن کامیابی نہ حاصل کرسکے۔

پاکستان تحریک انصاف نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے مقابلے میں این اے 57 سے سیمابیہ طاہر کو بھی میدان میں اتارا ہے ۔
سیمابیہ طاہر پاکستان تحریک انصاف کی دیرینہ کارکن ہیں۔ وہ اسلام آباد ویمن ونگ اور یوتھ ونگ کا حصہ رہی ہیں جبکہ 2018 میں وہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر پنجاب اسمبلی کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔

سیمبایہ طاہر اس وقت منظر عام پر آئی تھیں جب 2014 کے لاک ڈاؤن میں احتجاج کے دوران پولیس نے ان پر تشدد کیا تھا۔ سیمبایہ طاہر سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ جر حصہ لیتی رہی ہیں۔
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
Jab sheikh rasheed Interior Minister tha tab poorey pakistan mein Mariam Nani 420 ko special darjano police ke cars ka protocol provide keeya jata tha. na sirf Nani420 ko bul k hamza kukri aur show baz shareef ko b full protocol dia jata tha.