لال حویلی کیلئے میری لاش پر سے گزرنا پڑے گا، شیخ رشید کی وارننگ

5shekrasheealalhavlaaash.jpg

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کردیا، شیخ رشید نے کہا لال حویلی خالی کروانے کے لیے میری لاش کے اوپر سے گزرنا پڑے گا۔

ٹوئٹر پر انٹرویو کی ایک ویڈیو شیخ رشید نے شیئر کی جس میں میزبان کے سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہاں لڑائی عمارتوں سے شروع ہوتی ہے، ایف بی آر بلا رہی ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ لال حویلی کے لیے میری لاش پر سے گزرنا پڑے گا، میں بچپن میں لال حویلی کے نیچے ایک چائلڈ لیبر کے طور پر کتابیں بیچتا تھا، میں نے یہاں جھنڈا لہرایا، میں یہ جھنڈا کہیں بھی لہرا سکتا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1582640280871743488
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے عام آدمی کی حیثیت سے پاکستان کی سیاست میں قدم رکھا، مجھ سے زیادہ نہ کسی نے جیل کاٹی، ختم نبوت ﷺہو، کلاشنکوف کی 7 سال قید ہو، کورٹ مارشل ہو، میں پاکستان کا واحد زندہ سیاستدان ہوں۔

شیخ رشید نے چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کے ساتھ اس لیے کھڑا ہوں کیونکہ میں نسلی اور اصلی ہوں۔

شیخ رشید نے لال حویلی خالی کروانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا جس پر گزشتہ روز راولپنڈی کی سیشن عدالت نے لال حویلی 7 روز میں خالی کرنے کا حکم معطل کر دیا تھا۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدنےلال حویلی خالی کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج کیا تھا، انہوں نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ لال حویلی سابق وفاقی وزیرکی ملکیت ہے اس کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی گئی۔
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)


بھوسڑی کے پھناکنے ۔ یہ حویلی تیرے دادا نے بنوائ تھی ۔
حرام خور ، بھائ کی بھی ساری کمائ کھا گیا ، اب تک پیٹ نہیں بھرا ۔
اب اوقاف والوں کی جائیداد میں بھی خصے لٹا کر بیٹھا ہوا ہے ۔
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

yar guzarney dey kisi ko apni lash sey- bohat tmasha ho giya- ab sab dekheyn tumhariy lash keysiy hey​