لاکھوں کمانے والی ٹک ٹاکر علیزہ سحر نے دل محمد کمہار سے کتنا حق مہر مانگا؟

aleez1h1h1.jpg


غیراخلاقی ویڈیو لیک ہونے کے بعد شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوب وی لاگر علیزہ سحر کے حق مہر کی رقم سامنے آگئی۔

گزشتہ ماہ ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی ایک نازیبا ویڈیو لیک ہوئی تھی جس کے بعد اُنہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم رواں ماہ کے آغاز میں علیزہ سحر نے شادی کرلی تھی۔

علیزہ سحر نے اپنے رشتے دار دل محمد کمہار سے شادی کی، اُنہوں نے اپنی مہندی، بارات اور ولیمے کی تقریب کی ویڈیوز اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیں جہاں اُن کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں شادی کی مبارکباد دی گئی۔

ٹک ٹاکر کے چینل پر اپلوڈ نکاح کی ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے 15 ہزار روپے کے حق مہر کے عوض دل محمد سے نکاح کیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق علیزہ سحر نے چند شرائط رکھی تھیں جس کے بعد ہی اُن کی یہ شادی ہوئی، ٹک ٹاکر کی جانب سے رکھی گئی پہلی شرط یہ تھی کہ طلاق دینے پر شوہر دو کروڑ روپے جرمانہ ادا کرے گا۔

دوسری شرط یہ تھی کہ علیزہ اپنے والدین کے ساتھ رہیں گی اور وی لاگنگ کرتی رہیں گی جبکہ اپنی کمائی صرف والدین کو دیں گی۔


دل محمد نے نکاح سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ علیزہ سحر کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

علیزہ سحر کا شمار پاکستان کی معروف دیہاتی ٹک ٹاکرز اور وی لاگرز میں ہوتا ہے، وہ اپنی ویڈیوز میں گاوْں کے دیسی ماحول کو دکھاتی ہیں۔

علیزہ سحر کے ٹک ٹاک پر تقریباً 30 لاکھ فالوورز ہیں جب کہ یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 17 لاکھ ہے۔

آخری ایک ماہ کے دوران علیزہ سحر کے یوٹیوب سبسکرائبرز میں دو لاکھ کا اضافہ جب کہ انسٹاگرام پر بھی فالوورز میں اضافہ ہوا ہے۔

علیزہ سحر نے 4 سال قبل یوٹیوب پر میک اپ اور ڈیکوریشن کی ویڈیوز بنانے سے کانٹینٹ کریئیشن کا آغاز کیا تھا اور تب سے اب تک انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر 1400 سے زائد ویڈیوز لگائی ہیں۔

علیزہ سحر نے جولائی 2019 میں یوٹیوب پر پہلی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی، جسے ابھی تک صرف 8 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ بعد ازاں شہرت حاصل کرنے کے بعد ان کی متعدد ویڈیوز کو چند ہی دن میں لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں ہی انہوں نے اپنے یوٹیوب پر اپنی منگنی اور رشتہ طے ہونے کی تصدیق کی تھی اور اب انہوں نے شادی کی بھی تصدیق کردی۔

علیزہ سحر نے شادی کا وی لاگ بھی یوٹیوب پر شیئر کیا، جس میں ان کی رخصتی دکھائی گئی جب کہ انہوں نے مہندی کی تقریبات سمیت نکاح ہونے کی ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
گاؤں والوں کے طعنے، اور معاشرے کے باتوں کی مجبوری نہ ہوتی، تو
شادی کے بجائے میا خلیفہ کے راستے پر چلنے کو ذیادہ ترجیح دیتی
،،، کیا کمال کا بے غیرت کیمرہ مین بھائی ہے اس کا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
...sad kuch to dekha diya, ab to sirf "Tandoori" hi bachi hai.
Wo bhi dekha degi kisi rozz...
Aisi kamaee par lakhoon lanat.