لاکھوں کے فونز،کمشنر لاہور کے گھر کی مرمت کیلئے کروڑوں کابجٹ،صارفین برہم

13bababjskshkshsh.png


ایک طرف ملک بھر میں مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے پیش کیے گئے بجٹ میں نئے نئے ٹیکسز نافذ کر دیئے گئے ہیں تو دوسری طرف بیوروکریسی کی عیاشیاں ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔

بجٹ میں مختلف اقسام کے ٹیکسز عائد کرنے کی وجہ سے کارخانہ دار اپنے کارخانے بند کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور دوسری طرف بیوروکریسی کی عیاشیاں بڑھتی جا رہی ہیں، کہیں پر سرکاری افسران کیلئے قیمتی فون خرید جا رہے ہیں تو کہیں سرکاری عمارات کی مرمت کے نام پر کروڑوں روپے اڑائے جا رہے ہیں۔

حکومت عوام سے تو کہتی ہے کہ وہ مشکلات حالات کے تناظر میں قربانیاں دے تاہم اپنے اخراجات میں کمی کرنے کو تیار نہیں ہے۔ حال ہی میں محتسب پنجاب کے افسران کے لیے 76 لاکھ روپے کے فون خریدنے کی رسید اور کمشنر آفس لاہور کی مرمت کیلئے 39 کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری کا نوٹیفیکیشن سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے جس پر شہریوں نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

صحافی علی معین نوازشریف نے سرکاری افسران کیلئے موبائل فون خریداری کی رسید شیئر کرتے ہوئے لکھا: پاکستان میں شہریوں کے ٹیکس نہ دینے کی یہی وجہ ہے، محتسب آفس پنجاب نے 76 لاکھ روپے کے 15 آئی فون پرو میکس اور 5 سام سنگ موبائل کا آرڈر دیا، اگر آپ چاہتے ہیں کہ شہری ٹیکسز دیں تو ان کی تعلیم اور صحت پر خرچ کریں نہ کہ آئی فونز، ایلیٹ بیوروکریٹس، ججز اور آرمی آفیسر کیلئے پلاٹوں پر!

https://twitter.com/x/status/1808200323661811896
احمد وڑائچ نے کمشنر آفس کی مرمت کیلئے فنڈز جاری کرنے کا نوٹیفیکیشن شیئر کرتے ہوئے لکھا: کمشنر آفس لاہور کی مرمت کیلئے 39 کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈز، یہ صرف ایک عمارت پر خرچ ہوں گے، صرف ایک عمارت پر!

https://twitter.com/x/status/1808463324822360284
توصیف احمد نے لکھا: کل ایک ن لیگی خاتون کی ٹوئیٹ دیکھی جو طلعت حسین سے کہہ رہی تھیں کہ آپ نے دل توڑ دیا ، ن لیگ کو وقت دیں ! اس کے لیے وقت دیں کہ لوگ بدن کے کپڑے بیچنے پر مجبور ہو جائیں ، کمشنر لاہور کے آفس کی مرمت و تزئین و آرائش کیلئے 39 کروڑ 88 لاکھ روپے مختص، ش لیگ پر لعنت!

https://twitter.com/x/status/1808530670211199191
یاسر محمود نے لکھا:کمشنر آفس لاہور کی مرمت کیلئے 39 کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈز، یہ ایک عمارت پر خرچ ہوں گے، صرف ایک عمارت پر! ایک اور ویژنری اقدام! ڈیجیٹل دور میں کمشنرز بہت اہم ہیں!

https://twitter.com/x/status/1808508495680938359
شہزاد یونس شیخ نے لکھا:لوگ بھوکے مر رہے ہیں، شدید ترین گرمی میں بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جبکہ پنجاب میں بیوروکریٹس کیلئے ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے 80 لاکھ روپے کے آئی فون 15 اور سام سنگ ایس 22 الٹرا خریدے گئے ہیں !

https://twitter.com/x/status/1808027188345667744
آصف شاہ نے مریم نوازشریف کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا:ایک طرف معاشی بد حالی فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں تو دوسری طرف سرکاری افسران کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، 80 لاکھ روپے میں آئی فون اور سام سنگ کمپنی کے مہنگے 12 فون خرید جا رہے ہیں، ملک کا مسئلہ غربت نہیں اشرافیہ کی عیاشی ہے !

https://twitter.com/x/status/1808178531513557231
شہزاد نے لکھا:پتہ کرو یہ کون سا خزانہ پنجاب حکومت کو مل گیا ہے کہ ہر طرف عیاشیاں جاری ہیں اور وزیر اطلاعات فرماتے ہم نے حکومتی خرچے کم کر دئیے ہیں، مطلب یہ ایک ارب ایک کمشنر کے دفتر میں لگتا اب چالیس کروڑ لگ رہے ہیں!

https://twitter.com/x/status/1808505086953295887
 

Back
Top