لاہور،صحافی زعیم لغاری لاپتہ،ہیومن رائٹس کونسل،صحافتی برادری کا اظہار تشویش

Gi8B7CeW0AAv0ma



لاہور سے لاپتہ ہونے والے صحافی زعیم لغاری تاحال بازیاب نہ ہو کسے، جس پر صحافتی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مختلف ذرائع کے مطابق، انہیں مبینہ طور پر ان کے گھر سے نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے ہیں، اور تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق، زعیم لغاری نے حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی تھی، جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے مخصوص لین کو رنگ کرنے پر کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں۔ ان کی یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد مبینہ طور پر انہیں نشانہ بنایا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1886690716195106846
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ زعیم لغاری کا قصور صرف یہ تھا کہ انہوں نے مریم نواز کی کرپشن اور شوبازی کو بے نقاب کیا، جس کی پاداش میں انہیں اغوا کیا گیا ہے۔

معروف صحافی رائے ثاقب کھرل نے بھی اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زعیم لغاری کے اہل خانہ نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے تاکہ ان کی فوری بازیابی کے لیے قانونی چارہ جوئی کی جا سکے۔

https://twitter.com/x/status/1886798516355318180
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے زعیم لغاری کی گمشدگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ زعیم لغاری کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔ کونسل کے مطابق، صحافیوں کی حفاظت اور آزادیٔ اظہار رائے جمہوری معاشرے کے بنیادی اصول ہیں، اور اس طرح کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1886740529267806698
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے مزید کہا کہ اگر ضعیم لغاری کی خبر میں کسی قسم کی غلطی تھی، تو اس کا جواب قانونی اور اخلاقی دائرہ کار میں دیا جانا چاہیے تھا، نہ کہ انہیں زبردستی غائب کر کے۔ جبری گمشدگیاں انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔



https://twitter.com/x/status/1887053634590138462
اس واقعے نے صحافتی برادری میں اضطراب کی لہر دوڑا دی ہے، اور مختلف صحافیوں، تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین نے زعیم لغاری کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ صحافتی حلقوں میں یہ خدشات بڑھ رہے ہیں کہ ملک میں آزادیٔ صحافت دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

زعیم لغاری کے خاندان نے ان کی گمشدگی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے اور متعلقہ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے پر مزید پیش رفت آنے والے دنوں میں متوقع ہے، جبکہ صحافتی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کیس کو قریب سے مانیٹر کر رہی ہیں۔
 
Last edited:

Back
Top