لاہور،وکیل کی بیٹیوں کا دکان ملازم پر تشدد، حوالات میں بھی بند کرا دیا

5wakeelkibetaiain.png


پاکستان میں غریب ہونا ایک جرم بن گیا، اشرافیہ کے ساتھ ساتھ اب ان کے بچے بھی غریبوں کے ساتھ ظلم کرنا اپنا حق سمجھنے لگے ہیں کیونکہ انصاف بھی طاقتور کے ساتھ ہے۔ کسی نامعلوم وکیل کی بیٹیوں کی طرف سے یوسف نامی ایک دکان کے ملازم پر تشدد کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جسے مقدمہ درج کروا کر تھانہ گارڈن ٹائون میں بند کروا دیا گیا ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں 3 لڑکیوں کو ملازم پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ لڑکیوں نے بزرگ ملازم کو بھی گالیاں نکالیں اور کہا کہ اسے بھی پیش کریں جبکہ پولیس نے ہماری کوئی بات نہیں سنی اور دکان بھی بند کروا دی۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 3 لڑکیاں مل کر دکان ملازم پر تشدد کر رہی ہیں جبکہ قریب کھڑا بزرگ ملازم انہیں چھڑوانے کی کوشش کرتا رہا۔

کا کہنا تھا کہ خاتون ہونے کی وجہ سے کوئی انہیں کچھ نہیں کر رہا، ہراسمنٹ کے قانون کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے، ایک تو ملازم پر تشدد کیا اور پھر اسے تھانے میں بند کروا دیا حالانکہ اس کا کوئی قصور نہیں۔ پولیس کوئی بات اس لیے نہیں سن رہی کیونکہ وہ کسی وکیل کی بیٹیاں ہیں، دکان پر جو کچھ بھی لیا اس کا بل بھی ادا نہیں کیا، ڈی آئی جی اور سی سی پی او سے اپیل ہے کہ یوسف کو انصاف دیا جائے۔

صحافی نورین سلیم جنجوعہ نے ویڈیو ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: یہ کیا ہوا ہے یہاں؟ کس وکیل کی بیٹیاں ہیں ؟ یہ کیا بکواس ہے ؟ اس لڑکے کو مستقل زدو کوب کر رہی ہیں ؟

https://twitter.com/x/status/1810328002208936378
ارسلان بلوچ نے لکھا: یہ کس ذلیل وکیل کی بیٹیاں ہیں جنہوں نے ایک غریب لڑکے پر تشدد کیا اور اسی پھر اسی پر پرچہ کروا کر اندر کروا دیا، اس وکیل پر بھی لعنت اور تشدد کرنے والیوں پر بھی!

https://twitter.com/x/status/1810339181710754083
فیضان شیخ نے لکھا: پیش خدمت ہیں کسی وکیل کی بگڑی ہوئ بیٹیاں! مرد عورت پر ہاتھ اٹھائے تو بے غیرت بن جاتا ہے، اور عورت مرد پر تشدد کرے تو بہادر کہلاتی ہے، معاشرے میں ناانصافی پر مبنی تقسیم! تشدد قابل مذمت ہے بغیر جنسی تفریق کے! ہم بحیثیت مسلمان اور انسان کس طرف چل پڑے ہیں صبر ختم ہوتا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1810332503460151639
طیبہ نے لکھا: یہ کس بڑے وکیل کی بیٹیاں ہیں ؟؟ غنڈہ گردی کی یہ ان کی تربیت ہے! اس غریب والدین کے غریب معصوم بچے کو کس قدر مارا ہے اور وہ غریب کا بچہ خاموشی سے مار کھاتا رہا اور پھر اسی معصوم بچے کو تھانے میں بند بھی کروا دیا۔

https://twitter.com/x/status/1810341271392972831
ایک سوشل میڈیا صارف نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ہر پاکستانی کے اندر ایک فرعون عاصم منیر چھپا بیٹھا ہے، یہاں ہر طاقتور کا غصہ کمزوروں پر نکلتا ہے، ایسے درندوں کو لگام دینی چاہیے! باپ کرپٹ وکیل یا جرنیل ہو تو بیٹیاں بھی حرامی نکلتی ہیں!

https://twitter.com/x/status/1810334496186593618
خواجہ یاسین عثمانی نے لکھا: وکیل کی بیٹیاں غریب پر چڑھ دوڑیں! غریب کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔۔ بے لگام امیر زادیاں ٹریفک وارڈن پر بھی چڑھائی کرتی ہیں لیکن کوئی سزا نہیں !

https://twitter.com/x/status/1810329190098682153
 

cisco

Senator (1k+ posts)
meray papa kernail hain..
main Kernal K biwi hoon...
no punishment on these crimes
no wakeel key batian......
 

Back
Top