
لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں سے بھتہ وصول کرنے والے دو جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے بتایا کہ تحصیل علامہ اقبال زون میں دکانداروں کو دھوکا دینے والے محمد شفیق اور اعجاز کو پکڑا گیا، جو خود کو اسسٹنٹ کمشنر کا نمائندہ ظاہر کرکے رقم وصول کر رہے تھے۔
دونوں ملزمان پہلے بھی متعدد دکانداروں سے بھتہ وصول کر چکے تھے۔ ان کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کے مقدمات درج کر دیے گئے ہیں، اور پولیس ان کے خلاف مزید کارروائی کر رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1875127970630950968
ڈی سی لاہور نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کا تعاون لاہور کو کرپشن اور بلیک میلنگ جیسے جرائم سے پاک کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5jalliiariicnnmaj.png