لاہور، اوباش کی راہ چلتی خاتون سے دست درازی،سنگین نتائج کی دھمکیاں

2.jpg

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں راہ چلتی خاتون سے دست درازی کا واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔ متاثرہ خاتون نے تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ بھی درج کرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی ہے جس نے راہ گیر خاتون سے دست درازی کی ہے۔ متاثرہ خاتون نے جب وقاص نامی اس اوباش شخص سے سختی سے بات کی اور اس بیہودگی کی وجہ پوچھی تو ملزم سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہوا رفو چکر ہو گیا۔

https://twitter.com/x/status/1441821149290287105
خاتون نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ وقاص نامی ملزم علاقے میں متعدد خواتین سے دست درازی کر چکا ہے۔ مدعیہ خاتون نے یہ بھی کہا کہ اس نے جواب میں ملزم وقاص کو اینٹ مارنے کی کوشش کی تاہم ملزم بچ نکلا۔

پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم نے خاتون کا ردعمل دیکھ کر اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے شور مچایا تو وہ اسے کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔
 

Back
Top