لاہور، تشدد سے 14 سالہ گھریلو ملازم جان کی بازی ہار گیا

11bcchhqyghlib.png

لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں 14 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ بچے کے جسم پر جلانے اور زخموں کے نشانات سمیت سنگین تشدد کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچے کے جسم پر 25 مختلف زخموں کے نشانات موجود تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شیشہ پیتے تھے اور شیشے کے لئے استعمال ہونے والے کوئلے سے بچے کے جسم کو جلایا جاتا تھا۔ بچے کے نازک اعضاء پر بھی دو جگہ زخموں کے نشانات ملے ہیں، جو مسلسل ہونے والے تشدد کی نشاندہی کرتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1875231525752774846
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں بدفعلی کے پہلو کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تمام زخم مختلف اوقات میں لگے، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ بچے پر تشدد کا سلسلہ کئی دنوں یا ہفتوں سے جاری تھا۔

پولیس نے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔
 

Back
Top