لاہور، ڈیفنس میں لیڈی ڈاکٹر کا قتل کیسے ہوا؟ عینی شاہد سہیلی نے بتا دیا

drkh11.jpg


لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر کیسے قتل ہوئی عینی شاہد سہیلی نے بیان میں پولیس کو بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر خولہ ڈیفنس میں اپنی سہیلی رجاء سے ملنے گئی۔ جہاں ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ مقتولہ خولہ نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے گولی مار دی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ ڈاکٹر خولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے، مقتولہ کو ایک گولی گردن پر لگی جو آر پار ہو گئی تھی۔


عینی شاہد سہیلی رجاء نے پولیس کو بیان میں بتایا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر خولہ نے جیسے ہی اس کے گھر کے باہر کار پارک کی، 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو آ گئے۔ دونوں ڈاکوؤں نے پستول مقتولہ کی گردن پر تان لی، لیڈی ڈاکٹر کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائر کر کے لیڈی ڈاکٹر کو قتل کر دیا۔

رجاء نے پولیس کو بیان میں یہ بھی بتایا ہے کہ ڈاکو مقتولہ خولہ کا پرس اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ڈاکٹر خولہ ڈیفنس این بلاک سے زیڈ بلاک میں اپنی سہیلی رجاء کو ملنے گئی تھی۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
خاتون کی مزاحمت بنتی نہیں تھی پرس اور موبائل تو پھر بھی آجاتا زندگی تو ایک ہی بار ملنی تھی یہ راہزن اپنے آپ کو مار کر نکلتے ہیں ان سے مت الجھا جاے تو بہتر ہے
اللہ بے چاری مقتولہ کے ساتھ رحم کا سلوک کرے جوان موت ہے
ہم کہتے تھے کہ غربا کے خلاف جرائم ہورہے ہیں کوی روکے مگر طاقتور طبقے ٹس سے مس نہ ہوے۔ انہیں نوید ہو کہ مجرم اب پوش ایریاز میں سرایت کرچکے ہیں انکے بنگلوں کے سامنے واراداتیں اور قتل ہورہے ہیں۔ روک سکتے ہو تو روک لو