لاہورمیں ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن؛ 7 ہزار کم عمر ڈرائیورز کا چالان

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
2479286-underagedrivers-1683478508-642-640x480.jpg


لاہور: کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سات ہزار چالان کردیے جبکہ 20 ہزار سے کم عمر لڑکوں کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی او لاہور کے حکم پر کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ٹریفک پولیس نے سات ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے جبکہ بتائے بغیر گھر سے موٹرسائیکل لے کر نکلنے والے 20 ہزار سے زائد بچوں کے والدین کو وارننگ دی گئی۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے والدین کو متنبہ کیا گیا کہ آئندہ ویک اینڈ پر چالان کی بجائے کم عمر موٹرسائیکل سواروں کی موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند کردی جائیں گی۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ والدین اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی یا رکشہ نہ چلانے دیں، مشاہدے میں آیا ہے کہ چھٹی کے روز سڑکوں پر کم عمر موٹرسائیکل سوار بچوں کی تعداد میں خاصا اضافہ ہوجاتا ہے، کم عمر بچے عموماً حادثات کا باعث بنتے ہیں۔


مستنصر فیروز نے والدین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ویک اینڈ سے کم عمر ڈرائیونگ پر موٹرسائیکل، گاڑی اور رکشہ تھانے میں بند کردیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین کم عمر ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی کے لیے مثبت کردار ادا کریں اور یاد رکھیں کہ حادثات کی صورت میں وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔

Source
 

روشن پاکستان

Politcal Worker (100+ posts)
اس ملک میں قانون ہی تو نہیں ہے نہ ہی تعلیمی ادارے بچوں میں شعور پیدا کرتے ہیں ، جیسی قوم ویسی نسل ، ایسے ہی قومی رویے
 

Back
Top