لاہورہائیکورٹ:شوہر کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانیوالی بیوی اور آشنا بری

GnmJwiIaMAEIazy.jpg


عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزمان کی اپیلیں منظور کر لیں اور ٹرائل کورٹ کے 2021 کے سزائے موت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ موقع پر کوئی عینی شاہد موجود نہیں تھا اور اعلیٰ عدلیہ کے اصولوں کے مطابق شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو دیا جاتا ہے۔

مدعی کے مطابق مقتول منیر احمد اپنی بیوی حناء کو ملزم محمد دلاور سے ملنے سے روکتا تھا، جبکہ پراسیکیوشن کا مؤقف تھا کہ مقتول شادی کی ایک تقریب کے بعد لاپتہ ہو گیا اور بعد میں اس کی لاش برآمد ہوئی۔

پراسیکیوشن نے الزام لگایا کہ حناء اور دلاور نے دو نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر منیر احمد کو قتل کیا، مگر عدالت نے شواہد کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ تھانہ سرگودھا پولیس نے 2019 میں مقتول کے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔
 

Back
Top