لاہورہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری اور انتظامیہ کے ہتھکنڈے سامنے رکھ دیے

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری اور انتظامیہ کے ہتھکنڈے سامنے رکھ دیے

صنم جاوید کو 10 مئی کو ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، گرفتاری چیلنج ہوئی تو 17 مئی کو مقدمہ نمبر 96/23 میں گرفتار کر لیا گیا، 23 ستمبر کو ضمانت منظور ہوئی تو 25 ستمبر کو مقدمہ نمبر 109/23 میں گرفتار کیا گیا، 11 اکتوبر کو گرفتاری کے بعد پٹیشنر نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا

اے آئی جی لیگل نے عدالت کو بتایا پٹیشنر صرف 2 کیسز میں مطلوب ہے، لیکن شرمناک طور پر 20 اکتوبر کو مقدمہ نمبر 1271/23 میں گرفتار کیا گیا، انسداد دہشتگردی عدالتنے مقدمے سے ڈسچارج کیا تو 21 اکتوبر کو مقدمہ نمبر 366/23 میں حراست میں لیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1812144670874669266
سات نومبر کو ضمانت کے بعد 8 اکتوبر کو مقدمہ نمبر 410/23 میں گرفتار کیا گیا، 2 دسمبر کو ضمانت کے بعد ایم پی او آرڈر جاری ہوا، لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ہونے کے بعد 29 دسمبر کو ایم پی او واپس لیا گیا، رہائی ملنے سے پہلے 30 دسمبر کو مقدمہ نمبر 367/23 میں گرفتاری ڈالی گئی، 29 جنوری کو ضمانت ہوئی تو اسی دن مقدمہ نمبر 768/23 میں حراست میں لیا گیا، 27 مارچ کو ضمانت ملی تو پولیس نے حیران کن طور پر یکم اپریل کو میانوالی کے مقدمہ نمبر 179/23 میں گرفتار کیا۔


سترہ اپریل کو انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے مقدمے سے ڈسچارج کیا، اسی دن مقدمہ نمبر 180/23 میانوالی میں گرفتار کیا گیا، 29 مئی کو ضمانت منظور ہوئی تو موسیٰ خیل کے مقدمہ نمبر 72/73 میں حراست میں لیا گیا، 5 جون کو اس کیس میں ضمانت منظور ہوئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے میانوالی میں مزید مقدمات میں گرفتاری کی کوشش کو ناکام بنایا، 5 جون کو ہی گوجرانوالہ میں درج مقدمہ نمبر 823/23 میں گرفتار کیا گیا، گرفتاری یقینی بنانے کیلئے 6 جون کو ہی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے ایم پی او آرڈر بھی جاری کیا، یہ شاید اس لیے کیا گیا کہ شک تھا گوجرانوالہ عدالت بھی مقدمے سے ڈسچارج نہ کر دے، لیکن جج کا شکریہ کہ آنکھیں بند کر کے جسمانی ریمانڈ منظور کیا، بظاہر، مطلوبہ مقصد حاصل ہونے پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے نظر بندی کا اپنا حکم واپس لے لیا۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Mistry Munir and other dollar generals are scared shirtless by a young lady.How are they going to fight wars?
 

Back
Top