لاہوریوں کے لیے بری خبر، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

lahorh1i1h1h1.jpg

لاہوریوں کے لیے بری خبر، اشیائے خوردونوش کی قیمت میں اضافہ۔۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی طرف سے نیا سرکاری نرخ نامہ جاری کر دیا گیا، عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ

بجلی، گیس کے بلوں سے تنگ آئی عوام پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے ایک اور مہنگائی بم گرا دیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متعدد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق روٹی، دالیں، چاول، بیسن، بیف اور مٹن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کی طرف سے جاری نئے سرکاری نرخ نامے کے مطابق بیف اور مٹن کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بالترتیب دونوں کی قیمتوں 800 روپے اور 1600 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہیں۔ سرکاری سطح پر ایک روٹی کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، ایک روٹی کی قیمت سرکاری طور پر 20 روپے ہو گئی ہے جس کے بعد وہ غریب عوام کی پہنچ سے مزید دور ہو گئی ہے۔

نئے سرکاری نرخ نامے کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بیف کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 800 روپے ہو گئی ہے، ایسے ہی مٹن کی فی کلو قیمت میں بھی 100 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹن سرکاری طور پر 1600 روپے فی کلو کا ہو گیا ہے۔ باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت اب 315 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

دال مونگ کی قیمت میں 30 روپے اضافہ ہوا ہے جو اب 250 روپے فی کلو ہو گئی ہے، دال ماش کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کیا گیا ہے جو اب 530 روپے کی فی کلو ہو گئی ہے۔ دال مسور کی قیمت میں 50 روپے اضافہ کیا گیا جو اب 320 روپے فی کلو ہو گئی ہے، دال چنے کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہونے کے بعد 225 روپے کی ہو گئی ہے۔

سفید چنے کی فی کلو قیمت میں بھی 20 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 340 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ بیسن کی فی کلو قیمت میں 15 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 230 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ان بڑھتی ہوئی قیمتوں کے سائے میں مفرور چور ٢١ اکتوبر کو لاہور ائیر پورٹ پر اپنا منحوس بوتھا لے کر قدم رکھے گا . لاہوریوں نے اسے وہیں سے گدھے پر سوار کرا کر جوتے مارتے ہوئے کوٹ لکھپت جیل لیجانے کے انتظامات شروع کر دیے ہیں
 

aadil jahangeer

Minister (2k+ posts)
ہاں جی اتنا پرانا پاکستان کافی ھے ؟. . یا نوازگانڈو اس سے بھی زیادہ پرانے پاکستان میں لیکر جائے ؟