
سماء نیوز کے مطابق تعلیمی بورڈ لاہور نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں 707 طلبا نے پورے 100 فیصد یعنی 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کئے ہیں۔ چیئرمین بورڈ مرزا حبیب کا کہنا ہے کہ معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
کورونا پابندیوں کے باعث رواں سال این سی او سی نے ملک بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ سے صرف اختیاری مضامین کے پرچے لینے کی ہدایت کی تھی۔
چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور نے کہا ہے کہ میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا، جس کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 92 ہزار 836 بچوں نے حصہ لیا۔ رواں سال 2 لاکھ 88 ہزار617 بچوں نے میٹرک کا امتحان پاس کیا اور کامیابی کا تناسب 98.58 فیصد رہا۔
اس طرح لاہور بورڈ کے امتحانی نتائج میں حیرت انگیز طور پر 707 طلبہ کو 1100 میں سے 1100 نمبرز دیئے گئے ہیں۔ چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ لازمی مضامین کے نمبر پورے آتے ہیں دیگر مضامین میں بھی طلبہ کو پورے نمبر دے دیئے گئے ہیں، بورڈ اس معاملے کا جائزہ لے رہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/matric-result12.jpg