
لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے کا عمل نہ رک سکا، نوجوان نے راہ چلتی لڑکی کو نہ صرف ہراساں کیا بلکہ اس سے فون نمبر بھی مانگا، پولیس نے ہراساں کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
واقعہ لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں ایک نوجوان راہ چلتی لڑکی کو چند روز سے ہراساں کررہا تھا اور فون نمبر بھی مانگ رہا تھا، جس پر وہاں موجود افراد نے اس نوجوان کی موٹرسائیکل کی چند تصاویر بنائیں۔
https://twitter.com/x/status/1446158946012704777
متاثرہ لڑکی نے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں جس کے بعد لاہور پولیس نے نوجوان کی موٹرسائیکل کے نمبر سے اسے تلاش کرلیا اور نوجوان قانون کی گرفت میں آگیا،پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت نوید آصف کے نام سے ہوئی، نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔
لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، یوم آزای پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سمیت دیگر خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور دست درازی کے کئی کیسز سامنے آچکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2.jpg