لاہور سے جدہ جانیوالی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

jaddah1h1i1.jpg

لاہور: سیرین ائیر کی جدہ جانے والی پرواز ای آر 821 بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، جب طیارے نے ٹیک آف کے فوری بعد ہنگامی لینڈنگ کی۔

یہ پرواز اصل میں 8 گھنٹے تاخیر کے بعد لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی۔ ٹیک آف کے بعد ہی کاک پٹ کریو نے انجن میں شدید وائبریشن کی شکایت محسوس کی۔

پائلٹ نے اے ٹی سی (ایئر ٹریفک کنٹرول) سے فوری لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ طیارے کو لاہور ائیرپورٹ واپس بلا لیا گیا، جہاں اسے کامیابی سے لینڈ کروایا گیا۔

طیارے میں سوار 200 سے زائد مسافروں کو محفوظ طریقے سے اتار کر ویٹنگ ایریا میں منتقل کر دیا گیا۔ ائیرلائن انتظامیہ نے بعد میں متبادل پرواز کا انتظام کرکے مسافروں کو جدہ روانہ کر دیا۔

ابتدائی معائنے میں انجن میں خرابی کی تصدیق ہوئی۔ سیرین ائیر کے انجینئرز نے تفصیلی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔

خوش قسمتی سے کسی مسافر یا عملے کے کسی رکن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ائیرلائن کی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسافروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہیں اور اس قسم کے واقعات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
 

Back
Top