"لاہور:عابدباکسرگرفتاری کےبعدفرار"مجھےغیرقانونی پولیس مقابلےمیں ماراجائے گا

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
13235532dfdf300.webp


لاہور پولیس مقابلوں سے شہرت حاصل کرنے والے سابق انسپکٹر عابد باکسر کو پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا لیکن وہ فرار ہوگیا۔ فرار کی اطلاع آنے سے قبل عابد باکسر کا کہنا تھاکہ مجھےغیرقانونی پولیس مقابلے میں مارا جائے گا۔

لاہور پولیس کے مطابق عابد باکسرسرکاری رائفلیں چھین کر 3 ساتھیوں سمیت فرار ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عابد باکسر کو محافظوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا، عابد باکسراشتہاری ملزمان کےساتھ فرارہوا، ملزم گرفتاری کے بعد پولیس کو للکار رہا تھا۔

اس سے قبل پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ عابد باکسر کو پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں سی آئی اے نے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں سی ٹی اے ماڈل ٹاؤن تھانے منتقل کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عابد باکسر کو ماڈل ٹاؤن میں اُن کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد عابد باکسر کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے چھاپے کے دوران عابد باکسر کے پندرہ ملازمین کو بھی حراست میں لیا تھا، کارروائی کے دوران پولیس نے گھر کا سامان اور کیمرے بھی توڑ دئیے تھے۔

دوسری طرف عابد باکسر نے واقعہ کے بعد ٹوئٹ میں کہا کہ میرے گھر پرغیرقانونی طور پر چھاپہ مارا گیا، ڈی ایس پی سی آئی اے محمدعلی بٹ کی قیادت میں ٹیم نے میرے گھر پرچھاپہ مارا تھا۔ انسپکٹر راشد امین بٹ، ماجد بشیر بھی ٹیم میں شامل تھے۔

عابد باکسر کا مزید کہنا تھا کہ راشد امین بٹ میرے گھر پر فائرنگ کرانے والوں میں شامل تھا، میں غیرمسلح ہوں، مجھےغیرقانونی پولیس مقابلے میں مارا جائے گا، میرے گھر پر چھاپے کا نوٹس لیا جائے۔


Source
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

یہ ہے آئی پنجاب اور اسکے تمام پُلسیوں کی کُل اوقات جنکا سارا زور باپردہ خواتین، معصوم بچوں اور ضعیف العمر بزرگوں پر ہی چلتا ہے
چوڑیاں اور گھنگرو بھیجو اس آئی جی کو اسکی کارکردگی پر
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
شاباش ہے ایسے ہوتے ہیں مجرم لیکن پولیس دو سال سے نہتے شہریوں پر ٹوٹ پڑی تھی کوئ مزاحمت تھی نہ کوئ روکنے والا۔
اپنے بھائ کو بچا لیا ۔کیا کوئ عام شہری بھی فرار ہوا؟ نہ ان کی بیویاں نہ ان کے بچے
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
They will eliminate him, his allegations have some weight. He is crime mate of Shahbaz, and we know Shahbaz eliminates his enemies. Butt is a witness to it, so he has to go.
 

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
What a lawless country, an inspector having fifteen documented servants speaks a lot without going into details.
 

Back
Top