لاہور میں جنسی زیادتی کے 50 فیصد کیسز جھوٹے نکلے

4.jpg


لاہور پولیس نے جنسی زیادتی کے آدھے سے زیادہ کیسز جھوٹے نکلنے پر مقدمات خارج کردیئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال لاہور میں درج کروائے جانے والےپچاس فیصد جنسی زیادتی کے مقدمات جھوٹے اور بوگس نکلے ہیں، جس کے بعد پولیس نے یہ تمام مقدمات خارج کردیئے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں برس اگست تک شہر کے مختلف تھانوں میں مجموعی طور پرجنسی زیادتی کے 368 مقدمات درج کروائے گئے جن میں سے 113 مقدمات زیر تفتیش ہیں جبکہ 42 مقدمات میں متاثرہ خواتین اپنا میڈیکل چیک اپ کروانے سے انکاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے 68 مقدمات میں چالان مکمل کرکے عدالتوں میں جمع کروادیئے ہیں جبکہ عدم پیروی، صلح اور تفتیش کے بعد 101 مقدمات کو خارج کردیا گیا ہے، 61 کے قریب مقدمات میں بے گناہوں کو پھنسانے کی کوشش کی گئی۔

جنسی زیادتی کے کیسز میں مطلوب 72 ملزمان فرار ہیں جنہیں تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے جبکہ مختلف مقدمات میں 14 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔