لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، واقعہ کی اصلیت سامنے آگئی

facth11i1.jpg


لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کی اصلیت سامنے آگئی ہے، پولیس نے لین دین کے معاملے کو پولیس مقابلہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کی حقیقت سامنے آگئی ہے، پاکپتن پولیس نے لاہور پولیس کو اپنی کارروائی سے آگاہ کیے بغیر سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو تاجر یوسف بٹ کو گرفتار کرنے کیلئے بھیج دیا۔

پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس ہوکر جیسے ہی یوسف بٹ کے گھر میں داخل ہوئے تو یوسف بٹ کی والدہ نے انہیں ڈاکو سمجھ کر شور مچادیا جس پر بیٹے نے آؤ دیکھا نا تاؤ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پاکپتن پولیس نے اسپتال میں ہوشیاری دکھاتے ہوئے مرنے والے اہلکار کو پولیس یونیفارم پہنائی، واقعہ کے بعد پاکپتن پولیس کے اہلکار دوبارہ یوسف بٹ کے گھر گئی اور فیصل بٹ کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

خیال رہے کہ لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی ،پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے فیصل بٹ نامی ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
پولیس والا حرامی رشوت کا مال اکٹھا کرنے گیا، کُتے کی موت مارا گیا اور پُھدستان کے قانون میں شہید ہے
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


لوگوں نے یہ ملک بچانا ہے اور اپنی خواتین کی عزتیں بچانی ہیں تو یہ کرنا ہو گا . جب تک کچھ پلیسیے اسی طرح پھڑکا نہیں دیے جاتے یہ لوگ باز نہیں آئیں گے