
لاہور میں پولیس نے ایک ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارا ہے، کارروائی کے دوران ن لیگی رہنما سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں پولیس نے ایک ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارا اور تنویر نثار گجر سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا، تنویر نثار گجر یوسی 236 سے ن لیگ کا چیئرمین منتخب ہوا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1828028256823439556
پولیس نے چھاپے کے دوران شراب، ساؤنڈ سسٹم اور ایس ایم جی رائفل بھی اپنے قبضے میں لی، اورتھانہ گرین ٹاؤن میں تین کواتین سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ لیگی یو سی چیئرمین ڈانس پارٹی میں شراب نوشی اور بے حیائی کرتے ہوئے پکڑا گیا، جس وقت پولیس نے چھاپہ مارا ملزمان برہنہ حالت میں پائے گئے۔
