
لاہور میں کالعدم تنظیم کے احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس اور کارکنان کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ایم اے او کالج چوک میں کالعدم تنظیم کا احتجاجی دھرنا جاری تھا کہ اچانک پولیس اور مظاہرے کے درمیان جھڑ پ شروع ہوگئی، تصادم کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی اور اسی دوران مظاہرین کی ایک گاڑی نے 2 پولیس اہلکاروں کو روند ڈالا، جبکہ مظاہرین کے پتھراؤ کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کے مطابق دونوں پولیس اہلکار لاہور کے تھانہ گوالمنڈی میں تعینات تھے، شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت خالد اور ایوب کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان سربراہ سعد رضوی کی رہائی کیلئے لاہور میں دھرنا دیئےہوئے تھے آج مظاہرین نے لاہور سے اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کردیا ہے، راستے میں متعدد مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
وزیراعلی عثمان بزدار نے اس حوالے سے مذاکرات کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس میں صوبائی وزیر قانون راجا بشارت اور وزیر پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین شامل ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1451505805774278659
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9lahorepolice.jpg