لاہور والٹن ایئر پورٹ 50 ارب روپے میں فروخت،اے او او اے کاسخت ردعمل

6waltonarirotrsale.png

ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان(اے او او اے) نے لاہور کے والٹن ایئر پورٹ کی زمین فروخت کرنے پر وزارت دفاع و ایوی ایشن کو خط لکھ کر سخت ردعمل کا ااظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے او او اے کے جنرل سیکٹری کیپٹن (ر) محمد نوازعاصم کی جانب سے لکھے گئے خط میں والٹن ایئر پورٹ کی زمین کی فروخت کو رولز کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ زمین جس کی مالیت تقریبا 350 ارب روپے کے قریب ہے، اس کو قواعد و ضوابط وار سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قوانین کے خلاف مریدکے میں کسی رورل زمین اور 50 ارب روپے کے بدلے فروخت کردی گئی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سب سے اہم بات یہ ہے 50 ارب روپے میں سے صرف 1 ارب روپیہ پاکستان سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے اکاؤنٹس میں جمع ہوئے ہیں، باقی کا پیسہ کہاں گیا؟ اس سارے عمل کا فائدہ کس کو پہنچایا جارہا ہے اور کون اس سارے معاملے میں کرپشن کرنے کیلئے رب سٹیمپ کے طور پر استعمال ہورہا ہے۔

اے او او اے کے اس خط کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے سینئر قانون دان اظہر صدیق نے کہا ہے کہ 350 ارب روپے کا والٹن ایئر پورٹ 50 ارب روپے میں فروخت کردیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1774870771585745208
سینئر صحافی اسد کھرل نے کہا کہ یہ انکشاف وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف کو اے او او اے کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے لکھے گئے خط میں کیا گیا، اس خط کی کاپیاں چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے، سینیٹ کمیٹی اور چیئرمین ایس آئی ایف سی کو ارسال کی گئی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1774869143734419938
میر محمد علی خان نے کہا کہ یہ دیکھیں، 350 ارب کا ایئر پورٹ 50 ارب میں فروخت، میاں جدوں آوئے گا لگ پتا جائیگا۔

https://twitter.com/x/status/1774861501129445801
ایک صارف نے 2021 میں موجودہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی ایک پریس کانفرنس کا کلپ نکال کر شیئر کیا اور کہا کہ ایئر پورٹ کی زمین عمران خان کے دور میں بیچی گئی تھی اور اب پی ٹی آئی والے ہی اس معاملے کو اسکینڈل بنا کر موجودہ حکومت کے کھاتے میں ڈال رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1775097645100671277