لاہور ٹریفک پولیس نے کئی درجن چالانز والی 2 گاڑیاں، موٹر سائیکل پکڑلی

traii1i11.jpg

پنجاب ٹریفک پولیس کا کارنامہ، ٹریفک پولیس لاہور نے کئی درجن چالانز والی 2 گاڑیاں، موٹر سائیکل پکڑلیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس لاہور نے 2 گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل کو پکڑ لیا جن کے کئی درجن ای چالانز ہو چکے ہیں، ایک گاڑی پر 63 جبکہ دوسری کے 49 ای چالان ہوچکے تھے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 63 چالان والے ڈرائیور پر 45,500 روپے جبکہ 49 چالان والے ڈرائیور پر 29,750 روپے جرمانہ عائد ہے۔

ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 50 ای چالانز والی موٹر سائیکل پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد ہے۔

ٹریفک پولیس لاہور نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پکڑی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل کو تھانہ مزنگ اور شمالی چھاؤنی میں بند کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پولیس نے 30 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑی پکڑی تھی جس پر 24 ہزار 400 روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا

گزشتہ ماہ ہی پولیس نے ایک اور گاڑی پکڑی تھی جس پر63 چالان تھے، اس کار کے ڈرائیور نے تینتیس مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی۔ گیارہ مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی۔ انیس مرتبہ حد رفتار سے تجاوز کیا۔

اس گاڑی ڈرائیور کو انتیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ گاڑی کو تھانہ میں بند کردیا گیا تھا
 

Back
Top