لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر نے جانوروں پر بےرحمی کے قانون کے تحت پہلی بار شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ سینٹر نے انسداد تشدد ایکٹ 1890 کے تحت مقدمہ درج کیا۔
انچارج پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر عروسہ حسین کی مدعیت میں شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ عروسہ حسین کے مطابق شکیل نامی شخص نے چھت پر معصوم پرندے رکھے ہوئے تھے جو بھوک اور پیاس سے نڈھال تھے۔ چھت پر مردہ جانوروں کی ہڈیاں اور باقیات بھی موجود تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ چھت پر مردہ جانوروں کی ہڈیاں اور باقیات بھی موجود تھیں ،بھوکے پرندے یہ ہڈیاں اور مردہ جانوروں کی باقیات کھانے پرمجبور تھے,پولیس نے 8 چکور،12 مرغیاں اور2 بطخوں کو تحویل میں لے کر پولیس اینمل ریسیکو سینٹر منتقل کر دیا۔
پولیس نے شہری کے قبضے سے 8 چکور،12 مرغیاں اور 2 بطخوں کو تحویل میں لے کر پولیس اینیمل ریسیکو سینٹر منتقل کر دیا,واضع رہے کہ جانوروں اور پرندوں پر تشدد، ان کو بھوکا پیاسا رکھنا اور ان کے ساتھ بے رحمی کا سلوک کرنا قانوناً جرم ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bhokaa-piasa-an.jpg