لاہور پولیس نے غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس کے مطابق غالب مارکیٹ پولیس نے ایک نجی ہوٹل میں جاری ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارا، جہاں فحش گانوں پر رقص اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں مصروف 20 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے موقع سے 4 بوتلیں شراب اور ساؤنڈ سسٹم بھی برآمد کرلیا۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1908466983672181123
دوسری جانب تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس نے ڈی ایس پی صدر افضل ڈوگر کی سربراہی میں ایک فارم ہاؤس پر کارروائی کی۔ فارم ہاؤس میں جاری ڈانس پارٹی کے دوران 30 مرد اور 25 خواتین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نشے کی حالت میں بلند آواز میں موسیقی پر رقص کر رہے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1908546248446976491
پولیس چھاپے کے دوران گرفتار نوجوانوں اور لڑکیوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پھیلادی گئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین خوب تنقید کررہے ہیں۔
عائشہ بھٹہ کا کہنا تھا کہ س قانون کے تحت ان نوجوان لڑکے لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ہے؟شریفوں اور زرداروں کے بچوں کو عیاشی کے لیے تمام سہولیات اور پرائیویسی میسر ہے، وہی کام عوام کرےتو اس کے حصے میں ذلت آتی ہے۔ان نوجوانوں کو وارننگ دے کرچھوڑا جا سکتا تھا لیکن ان کو ذلیل کرنا مقصود تھا
https://twitter.com/x/status/1908598284828192919
احمد نے لکھا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ ضیاء الحق کی پیروکار رہے گی۔ وہ انتہا پسندوں کو نہیں روک سکتے لیکن انہیں پنجاب میں پارٹی کرنے والے نوجوانوں سے مسئلہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1908657359221875113
حیدر نقوی نے ردعمل دیا کہ ویڈیو بنانے والے پر لعنت ، گرفتار کرنے والے پر لعنت ، بے غیرتوں بے شرموں کم از کم خواتین کی ویڈیو تو نہ بناتے ۔۔
انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز صاحبہ آپ کے صوبے میں یہ ہورہا ہے ؟ اگر آپ نے ان پولیس والوں کو ان بچیوں کی ویڈیو بنانے پر سزا نہ دی تو پھر نوجوانوں کو متاثر کرنے کی آپ کی ساری کوشش بیکار ہے ۔ کون کس سے مل رہا ہے کون کیا زندگی گزار رہا ہے یہ سب کا ذاتی حق ہے ان کو سزا ان کے بزرگ دے سکتے ہیں پولیس نہیں ۔
https://twitter.com/x/status/1908631565669638188
انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے کوئ بھی نشہ کی حالت میں نظر نہیں آرہا اور اگر ہے بھی تو اُس کی سزا کا ایک طریقہ کار ہے ۔ آئ جی پنجاب تم ذمہ دار اگر تم ان پولیس والوں کو سزا نہیں دیتے
چوہدری سجاد نے کہا کہ کسی میں جرات ہے کہ ان گیسٹ ہاوسز کے مالکان شراب اور دلہ گیری کا بزنس کرنے والوں کے نام بتائے اسی طرح انکی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کریں؟نہیں ناں
https://twitter.com/x/status/1908624992457183726
مرزا اشرف کا کہنا تھا کہ پکڑ لیا ٹھیک کیا انہیں سزا دیں پر میرے خیال میں ویڈیو بنا کر شئیر کرنے کی ضرورت نہیں تھی
https://twitter.com/x/status/1908572102090777061
عائزہ نے تبصرہ کیا کہ انکے جرم کی سزا عدالت دیگی لیکن پولیس نے کس قاعدے قانون کے تحت انکی ویڈیو بنا کر پھیلائی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1908623304623350238