لاہور چڑیا گھر کا ٹکٹ 80 سے بڑھا کر 300 روپے کردیا گیا

1456546_9780743_lhrZoo_updates.jpg

لاہور چڑیا گھر کے ٹکٹوں میں 275 فیصد اضافہ، عید پر شہریوں کی تفریح بری طرح متاثر۔۔ عید کے موقع پر ٹکٹ کی قیمت 80 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردی گئی

لاہور: لاہور چڑیا گھر کے داخلہ ٹکٹ کی قیمت میں اچانک 275 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد 80 روپے کا پرانا ٹکٹ اب 300 روپے میں دستیاب ہوگا۔

یہ فیصلہ عیدالفطر کے موقع پر کیا گیا ہے، جب بچوں اور خاندانوں کی بڑی تعداد چڑیا گھر کی سیر کے لیے آتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1907099149771624888
شہریوں نے شکوہ کیا کہ چڑیا گھر ہم غریبوں کے بچوں کے لیے سستی تفریح تھی، اس کو بھی مہنگا کردیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چڑیا گھر کے اندر بھی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔

شہریوں نے مزید کہا کہ بچوں کے ساتھ تفریح کیلئے چڑیا گھر آئے تھے، ٹکٹوں کی قیمت دیکھ کر واپس لوٹ رہے ہیں۔

ابھی تک چڑیا گھر کی انتظامیہ یا وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اس فیصلے کی کوئی سرکاری وضاحت سامنے نہیں آئی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

کیوں جی؟
وجہ؟؟
مریم کسی پنجرے میں ٹپوسیاں لگانے کی پرفارمنس دیتی ہے کیا جو ٹکٹ بڑھا دیا؟؟؟
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
ٹکٹ تین سو اور ،چڑیا گھر کا ،سائز آدھا کر دیا ہے ، نہ پورے جانور ہیں نہ کچھ
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
ٹکٹ تین سو اور ،چڑیا گھر کا ،سائز آدھا کر دیا ہے ، نہ پورے جانور ہیں نہ کچھ




لے وئ ۔ عمران کان کو لانے کی تیاری ھے ! ۔ ٹکٹ بڑھادیا ۔
 

Back
Top