
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دائر حفاظتی ضمانت کی درخواست چیف جسٹس ہاؤس کے عملے نے واپس کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی رہائش گاہ پر حفاظتی ضمانت جمع کروائی گئی تھی جس پر رہائش گاہ پر تعینات عملے نے درخواست واپس کرتے ہوئے جواب دیا کہ درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جائے، چیف جسٹس ہاؤس میں کوئی درخواست موصول نہیں کی جاتی۔
عمران خان کے وکیل نے درخواست واپس لے کر لاہور ہائی کورٹ کا رخ کیا تاہم وہاں نا ہی لاہورہائی کورٹ کے رجسٹراراپنے آفس پہنچے اور نا ہی وہاں کوئی عملہ آیا جس کے بعد عمران خان کے وکیل نے حفاظتی ضمانت کی درخواست ہائی کورٹ کے مرکزی دروازے پر رکھ دی ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9imrankhanzamant.jpg
Last edited: