لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ پینل کا کلین سویپ

GkZIk9EWsAEMoZE

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ پینل نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تمام عہدوں پر کلین سویپ کر لیا ہے۔

انتخابات کے نتائج کے مطابق، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے صدر، سیکریٹری، نائب صدر اور دیگر تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

https://twitter.com/x/status/1893280499491078564
صدر کے عہدے پر ملک آصف نسوانہ نے 7050 ووٹوں کے ساتھ فتح حاصل کی، نائب صدر کی نشست پر عبد الرحمن رانجھا کامیاب قرار پائے جبکہ سیکریٹری کے عہدے کے لیے فرخ الیاس چیمہ نے 6833 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی۔ نائب صدر کے عہدے پر عبدالرحمان رانجھا نے 8255 ووٹوں کے ساتھ میدان مارا۔ یہ انتخابات کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت منعقد ہوئے، جسے شفاف اور منصفانہ قرار دیا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1893275723236024616
پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اس کامیابی کو جماعت کی مقبولیت اور وکلاء برادری کی حمایت کا ثبوت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جیت ظاہر کرتی ہے کہ عوام اور پروفیشنل طبقات دونوں ہی تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1893281489434878035 https://twitter.com/x/status/1893279151081042325
 

Back
Top