لاہور ہائیکورٹ کا اسکول، کالجز کی چھتوں پر گارڈن بنانے کا حکم

2riooogrdn.png

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا اقدام سامنے آگیا,اسموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے اسکولوں اور کالجز کی چھتوں پر بھی پودے لگانے اور گارڈن بنانے کا حکم دے دیا,لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے اسکول اور کالجز کی چھتوں پر بھی پودے اور گارڈن بنانے کا حکم دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹس طلب کرلی,سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ لیسکو اہلکاروں نے درخت کاٹے جس پر پی ایچ اے نے لیسکو کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 114 یونٹس نے آلودگی پھیلانے کی خلاف ورزی کی۔ رپورٹ کے مطابق 89 انڈسٹری یونٹس نے بیان حلفی جمع کرایا جبکہ 24 انڈسٹری یونٹس تاحال سیل ہیں۔

لاہور میں اسموگ سے پھیلنے والی بیماریوں نے ایک نئے وائرس کی شکل اختیارکرلی,ماہر امراض سینہ ڈاکٹر عرفان ملک کے مطابق نیا وائرس گھر کے ایک فرد کو ہو تو پورا گھر اس میں مبتلا ہوجاتا ہے، تیز بخار، جسم درد، پیٹ کا خراب ہونا اور بلغمی کھانسی اس کی علامات ہیں۔

ڈاکٹر عرفان ملک کے مطابق وائرس میں مبتلا روزانہ 30 سے 40 مریض اسپتالوں اور کلینکس میں آرہے ہیں، بچے اور بزرگ نئے وائرس کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں، خوش قسمتی سے نئے وائرس سے ابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

اس حوالے سے نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہےکہ موجودہ وائرس بہت زیادہ پھیلا ہوا ہے، نیا وائرس کووڈ ہوسکتا ہے، لوگ کووڈ کا ٹیسٹ نہیں کروا رہے,ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق اس وقت مختلف قسم کے وائرس شہریوں کی صحت متاثر کر رہے ہیں۔
 

Back
Top