لاہور ہائیکورٹ کے جج سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں لانے کی تیاریاں

sarfr1132111.jpg

حکومت کے حامی سمجھے جانیوالے وکیل میاں داؤن نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے 15 ویں نمبر پر موجود جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج تعینات کرنے کا امکان ہے۔

انکے مطابق صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت جسٹس سرفراز ڈوگر کے لاہور ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر سکتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ممکنہ تبادلے کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینئر ترین جج ہونگے اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی سپریم کورٹ میں ممکنہ تعیناتی کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے اگلے چیف جسٹس کیلئے زیر غور لائے جائیں گے کیونکہ 26ویں ترمیم کے بعد کسی بھی ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے 3 سینئر ججوں کے ناموں پر غور کیا جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1884486588052205764
انہوں نے مزید کہا کہ غالب امکان ہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر ہی اسلام آباد ہائیکورٹ کے اگلے چیف جسٹس ہوں۔جسٹس سرفراز ڈوگر کے لاہور ہائیکورٹ سے فراغت کیلئے تمام انتظامی معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی۔

انکے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ 2 جولائی 2030 ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کو کور کرنیوالے صحافی محمد اشفاق نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ،،، پہلے مرحلے میں جسٹس سرفراز ڈوگر کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور سئنیر جج ٹرانسفر کیا جائے گا پھر چیف جسٹس عامر فاروق کی سپریم کورٹ میں تقرری کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر کیا جائے گا
https://twitter.com/x/status/1884597116376592798
صحافی محمد عمیر کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ سے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ لائے جانے کی اطلاعات ہیں جہاں انکو چیف جسٹس بھی بنوایا جائے گا وہ اگلے پانچ سال چیف جسٹس بھی رہیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1884529665794043948
انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2021 میں جسٹس سرفراز ڈوگر نے دو رکنی بینچ کے دوسرے جج اسجد گھرال کے انکار کے باوجود نائب قاصد کے ذریعے نیب کیس میں شہباز شریف کی ضمانت کا اعلان کرا دیا تھا۔ تب شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڈ اب وفاقی وزیر برائے قانون اور جوڈیشل کمیشن کا اہم ترین حصہ ہیں۔

 
Last edited:

zerozero

MPA (400+ posts)
Yeh chahtay yahi Hain Kay awam Aik Aik ko pakar ker nanga keray it jootay lagae in ke tashreeef per jab tak heh harami pan me har had Paar kertay rahingay
 

Back
Top