لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ میں ڈیڑھ کروڑ سونے کی چوری میں ملوث کون نکلا؟

lal1h11i2.jpg

درگاہ منیجر زبیر بلوچ نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے چوری کرنے کا اعتراف کیا تھا: ذرائع

صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے سیہون شریف میں قائم معروف صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار سے سونا اور زیورات چوری ہونے کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ سے 1مہینے کے دوران 1 کروڑ 23 لاکھ 72 ہزار 863 روپے مالیت کا نذرانے میں دیا گیا سونا چوری ہونے پر درگاہ منیجر زبیر بلوچ کو معطل کرنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور سندھ نے بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر اوقاف سکھر کی مدعیت میں درگاہ کے منیجر زبیر بلوچ اور ایک مفرور ملزم علی رضا گوپانگ پر ضلع جامشورو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ نگران وزیر اوقاف سندھ عمر سومرو کی ہدایت پر محکمہ اوقاف سندھ نے درگاہ منیجر زبیر عمر سے ریکوری کرنے کے ساتھ ساتھ سخت قانونی کارروائی کرنے کیلئے خط بھی لکھ دیا ہے۔

ضلع جامشورو میں ملزمان کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ کے توشہ خانہ سے 57 تولے سونا اور 3ہزار 133 تولے چاندی چوری کی گئی ہے۔ درگاہ کے منیجر زبیر بلوچ نے علی رضا گوپانگ نامی ملازم کے ساتھ ملی بھگت کر کے درگاہ سے خوردبرد کر کے سونا چوری کیا۔ وزیر اوقاف سندھ کا کہنا تھا کہ زبیر بلوچ کو معطل اور تنخواہ وپنشن روک کر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ درگاہ منیجر زبیر بلوچ نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے چوری کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ سے اتنی بڑی واردات کے بعد نگران حکومت سندھ کی طرف سے صوبے میں قائم تمام درگاہوں کے منیجرز کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
درگاہ منیجر زبیر بلوچ نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے چوری کرنے کا اعتراف کیا تھا: ذرائع

١٠٠ فیصد زرداری کا کام ہے . درگاہ منیجر کو اپنے کارندوں کے ذریعے بلاول ہاؤس بلوا کر اسے کہا ہو گا کہ تُو جھوٹا بیان دے کر اقرار کر لے، تجھے کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا کسی نے تیری طرف آنکھ بھی اٹھائی تو میں اسے دیکھ لوں گا
 
tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Ye kon beghairat log hain jo darbaro pe sona nazrana de rahey hain, log bhook se mar rahey hain, logo kay pass roti nahi, bijli kay bill na de sakney ki waja se log khud-kushi kar rahey hain or kuch log darbaro pe sona nazrana de rahey hain
 
rasheikh

Senator (1k+ posts)
درگاہ منیجر زبیر بلوچ نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے چوری کرنے کا اعتراف کیا تھا: ذرائع

١٠٠ فیصد زرداری کا کام ہے . درگاہ منیجر کو اپنے کارندوں کے ذریعے بلاول ہاؤس بلوا کر اسے کہا ہو گا کہ تُو جھوٹا بیان دے کر اقرار کر لے، تجھے کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا کسی نے تیری طرف آنکھ بھی اٹھائی تو میں اسے دیکھ لوں گا
Election Tayyaari Ho Rahi Hai
 
khan1953

Senator (1k+ posts)
Ye kon beghairat log hain jo darbaro pe sona nazrana de rahey hain, log bhook se mar rahey hain, logo kay pass roti nahi, bijli kay bill na de sakney ki waja se log khud-kushi kar rahey hain or kuch log darbaro pe sona nazrana de rahey hain
Yeah gandho log hay