Dr Adam
Prime Minister (20k+ posts)
شریف اللہ جو یقینا" کچھ کے نزدیک دھشتگرد ہوگا رات کی تاریکی میں خاموشی سے ھمارے آقا امریکہ کے حوالے کیا جاچکا ھے ۔ باوجود اس امر کے کہ اسکا جرم امریکی سرزمین پہ سرزرد نہیں ھوا تھا ، اس امر کے باوجود کے غلام اور آقا کے درمیان مجرموں کی حوالگی کا کوئ معائدہ موجود نہیں ھے ، اس امر کے باوجود کہ اس کی گرفتاری پاکستان کی سر زمین سے کی گئ ھے ،اسے کسی بھی مقامی عدالت میں پیش کرنے کی ضرورت بھی محسوس نہیں کی گئ ۔
کیا یہ امریکہ کے سامنے اپنی عزت ، حرمت اور غیرت بیچنے کے علاوہ بھی کچھ کہلایا جا سکتا ھے ؟موجودہ حکومت اور مشرف کی حکومت میں کیا فرق رہ جاتا ھے ۔
بڑے گنجے نے کانسی کو چپ چاپ امریکہ کے حوالے کیا تھا تو کم از کم ایک عزر لنگ تو موجود تھا کہ کانسی کا جرم امریکہ میں ھوا تھا ۔
چھوٹے گنجے کی حکومت میں کئ گئ اس حرکت میں تو وہ عذر لنگ بھی نہیں ھے ۔
کیا اس قسم کے جاھلانہ اقدام سے عوامی حمایت حاصل کی جاسکتی ھے ؟ اگر اسے امریکہ کے حوالے کرنا اتنا ھی ضروری تھا تو کم از کم کاغذی طور پہ ہی سہی ، اسے مقامی عدالت میں پیش کیا جانا چاھیے تھا ۔لیکن افسوس اس بھوکی اور ننگی قوم کے بنائے ھوئے کاغذی قانون کو از سرے نو رسوا کیا گیا ۔
I am disgusted.
Good write up Buddy.
Like it.