
میاں نواز شریف 21 اکتوبر 2023 کو لندن سے پاکستان واپس آئے تھے اور ایک بار پھر وہ لندن اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے جارہے ہیں۔
ن لیگی ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف جمعے یا ہفتے کی صبح پہلے دبئی اور ایک دن قیام کے بعد لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ میاں صاحب کی پاکستان سے دوبارہ لندن واپسی ایک سال بعد ہو رہی ہے۔نوازشریف لندن سےا مریکہ اور امریکہ واپسی پر یورپ کا بھی دورہ کریں گے۔
لندن روانگی سے قبل نوازشریف شاپنگ کیلئے کاہنہ ڈیفنس روڈ پر موجود کارپٹ کے آؤٹ لیٹ پر پہنچے کارپٹ کے سیمپل دیکھے، خریداری کئے بغیر روانہ ہوگئے
https://twitter.com/x/status/1849392277719794007
پارٹی ذرائع کے مطابق میاں صاحب لندن میں مقیم اپنے ایک دوست کو کارپٹ کا تحفہ دینے کے لیے کاہنہ ڈیفنس روڈ کا وزٹ کیا۔
پارٹی ذرائع نے بتایا میاں صاحب نے کارپٹ کسی خاص شخصیت کو گفٹ دینے کے لیے خریدے ہیں۔ کارپٹ پسند کرنے کے بعد نواز شریف واپس جاتی عمرہ آگئے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے کارپٹ کی بکنگ کرالی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ah1ih2113.jpg