لاہور میں معذوری کا بہانہ بنا کر شاہراوں پر مانگنے والا بھکاری گرفتار کرلیا گیا۔۔ بھکاری خود کو معذور ظاہر کرکے گھٹنوں کے بل رینگ رہا تھا جس پر پولیس نے اسے پکڑا اور دونوں ٹانگوں پر چلایا۔
بھکاری کو رینگتے ہوئے رنگے ہاتھوں پولیس نے پکڑا ۔ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ اسکے خلاف مقدمہ درج ہوا یا نہیں۔ وائرل
گرفتار بھکاری کا کہنا تھا کہ لڑکی والوں نے کہا لڑکا بھیک مانگتا ہوا تو رشتہ دینگے،۔اس نے منطق دیتے ہوئے کہا کہ برادری میں مانگنے والوں کا نام ہوتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1884942840771281140
گرفتار بھکاری نے مزید کہا کہ میری پہلے سے شادی ہوئی ہے میرے 6 بچے ہیں،میرے 2 بیٹے بیٹا دسویں کلاس میں پڑھتے ہیں، میں بھیک اسلئے مانگتا ہوں کہ میرے بچے یہ کام نہ کریں۔
پولیس کے مطابق بھکاری علی حسن کو باٹا پور کے قریب شاہراہ سے پکڑا، معذوری کا روپ دھار کر شہریوں سے بھیگ مانگتا تھا۔
پولیس کے مطابق اسکے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی اور اسے وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا ہے۔