لڑکی پر تیزاب پھینک کر بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزمان گرفتار

13تعزااداچئعسد.png

ملزم تیزاب گردی کا شکار ہونے والی لڑکی کو پسند کرتا تھا لیکن رشتہ کرنے سے انکار پر طیش میں آگیا : پولیس

صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے شاہدرہ میں سکول ٹیچر کے رشتہ کرنے سے انکار کرنے پر تیزاب پھینک کر دبئی فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزمان کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عاشہ نامی ایک سکول ٹیچر پر 2 موٹرسائیکل سواروں نے تیزاب پھیک دیا تھا جس سے اس کا چہرہ جھلس گیا تھا۔ تشویشناک حالت میں عائشہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

پولیس نے نجی سکول میں کیمسٹری پڑھانے والی ٹیچر کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ہولناک واقعے میں ملوث ملزمان کو دبئی فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا ہے۔ عمر فاروق نامی ملزم تیزاب گردی کا شکار ہونے والی عائشہ کو پسند کرتا تھا لیکن رشتہ کرنے سے انکار پر طیش میں آگیا اور ساتھی غلام مصطفی کے ساتھ مل کر اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کیے گئے دونوں ملزمان (عمر فاروق، غلام مصطفی) متاثرہ لڑکی کے رشتہ دار ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا جس پر انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹائون منیر احمد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کو پولیس پراسکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے سخت ترین سزا دلوائیں گے۔ ڈاکٹر انوش مسعود نے بروقت کارروائی کرنے پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
 

desi_phaphy

Voter (50+ posts)
chawal pehly Maryam garajiii ki chat ker army main link banty. pir kisi phoji se bichari teacher ko kidnap kerwaty. risk free strategy