
وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی پیشی پر پھول لانے والے کارکن کا ہاتھ جھٹک دیا اور گارڈزنے بھی دھکے دیکر اسے دور کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی پیشی پر پھول لانے والے کارکن کو دھکے پڑگئے۔ کارکن نے سلیمان شہباز کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا تو سلیمان شہباز نے ہاتھ جھٹک دیا اور گارڈزنے بھی دھکے دیکر اسے دورکردیا۔
لیگی کارکن کا کہنا تھا کہ سلیمان شہباز کے لئے گلدستہ لایا ہوں ، ان کا کام ہے کہ وہ وصول کریں ، وزیراعظم کی گاڑی روکتا ہوں، وہ بھی سلیوٹ کرتے ہیں۔اس واقعہ کی حمزہ شہباز سے شکایت کروں گا، وزیراعظم نوٹس لیں۔
ابوذر فرقان کا کہنا تھا کہ یہ سُلیمان شہباز ہیں فرعونیت کے آخری درجے تک پہنچ چُکے ہیں یہ لوگ
https://twitter.com/x/status/1631921359273046017
صحافی علینہ شگری نے سوال کیا کہ سلیمان شہباز کا تکبر ایک طرف ویسے پھول کس خوشی میں پیش کیے جارہے تھے؟ یہ بھی سیاسی غلامی اور بیمار ذہنیت کی عکاس ہے!
https://twitter.com/x/status/1631967823516909568
عائشہ خان نے تبصرہ کیا کہ سلیمان شہباز نے گُلدستہ تو کیا لینا تھا اُلٹا دھکے بھی مارے۔ اب بات سوشل میڈیا پر پھیل گئی تو اسی بندے کو بُلا کے ڈرامہ کیا جائیگا۔ بریانی کی پلیٹ پر ووٹ دینے والوں کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔
https://twitter.com/x/status/1631923421016735744
موڈی سرکار نے تبصرہ کیا کہ آج ایک حکمران کے صاحبزادے اور ایک کارکن کی ویڈیو دیکھی نہیں معلوم حقیقت کیا ہے تاہم عوام کو سمجھنا چاہئے کے ان لیڈروں کو اتنا بھی سر پر نا چڑھائیں کے یہ خود کو ہم سے بالاتر سمجھیں ووٹ دیدیں سال مین ایک آدھی بار جلسہ اٹینڈ کرلیں اور کبھی عوامی مسئلہ ہو تو احتجاج بس اتنا کافی ہے
https://twitter.com/x/status/1631993758932688902
عمادشاہ کا کہنا تھا کہ کرپشن کیس میں پیشی اور فرعونیت دیکھیں زرا سلمان شہباز کی
https://twitter.com/x/status/1631932947388301314
صحافی محمداشفاق نے سلمان شہباز کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے اس سلمان شہباز کا کوئی قصور نہیں یہ سکیورٹی کے ناقص انتظامات ہیں خدا نخواستہ ایسے کوئی حادثہ بھی ہوسکتا ہے شاہد اس لیے سلمان شہباز تیزی سے آگے نکل گئے
https://twitter.com/x/status/1631922856253595650
ہارون عباس نے کہا کہ یہی انا پرستی فرعونیت کارکنوں کو مسلم لیگ ن سے دور لے جارہی ہے.مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو اس طرف توجہ دینی چاہیے ورنہ اسمبلی کا الیکشن تو دور کونسلر کے الیکشن کی ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا.
https://twitter.com/x/status/1631910749953032192
جس پر مزمل اسلم نےکہا کہ وزیر اعظم کی گاڑی اور عملہ بیٹے کی ڈیوٹی پر مامور
https://twitter.com/x/status/1631916387282165767
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/salmanahah.jpg