مئی میں موٹرسائیکل اور کاریں فروخت کی شرح، خریداروں کا رحجان کیا رہا؟

morrh1i1h11.jpg


ملک میں جہاں مہنگائی عروج پر ہے وہیں ملک میں موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا, اس اضافے کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں امید کی کرن ایک بار پھر جاگ اٹھی ہے

پاکستان آٹو موٹوو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ماہانہ گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے گزشتہ ماہ فروخت میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جبکہ اپریل کے مہینے میں 10515 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں، جو کہ مئی کے مہینے میں 4 فیصد اضافے کے ساتھ 10949 ہوگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق سالانہ تجزیہ اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے اور وجہ بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہونے والا پاکستانی روپیہ بڑی وجہ ہے، جس کے باعث فروخت میں اضافہ ہوا,جبکہ ماہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال مئی کے مہینے میں 5 ہزار 464 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں تاہم رواں سال مئی کے مہینے میں تعداد ڈبل ہوگئی ہے، یعنی 10 ہزار 949 تک جا پہنچی ہے۔
ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی میں سوزوکی راوی سر فہرست ہے، جہاں اپریل کے مہینے میں صرف 11 گاڑیاں ہی فروخت ہوئی تھی وہیں مئی میں 305 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

دوسری جانب ہنڈا بی آر وی کی اپریل کے مہینے میں محض 47 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ گزشتہ ماہ 138 فروخت ہوئیں۔ لیکن وہیں سوزوکی آلٹو کی فروخت میں 15 فیصد کمی آئی ہے، اپریل کے مہینے میں 4 ہزار 786 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں، تاہم گزشتہ ماہ 4 ہزار 62 گاڑیاں ہی فروخت ہو سکیں۔

سوزوکی کلٹس کی جہاں اپریل میں 320 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں، وہیں گزشتہ ماہ محض 229 گاڑیاں ہی فروخت ہوئیں۔ جبکہ سوزوکی ویگن آر کی فروخت میں بھی 20 فیصد کمی آئی ہے، رواں سال کے مہینے اپریل میں جہاں 328 گاڑیاں فروخت ہوئیں وہیں مئی میں 253 گاڑیاں ہی فروخت ہو سکیں۔

بات کی جائے موٹرسائیکلوں کی، تو ان کی فروخت میں 10 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اپریل 2024 میں جہاں فروخت ا لاکھ 7 ہزار 590 تھی وہیں مئی کے مہینے میں یہ فروخت بڑھ کر 1 لاکھ 18 ہزار 811 ہو گئی ہے۔

جبکہ اٹلاس ہنڈا کی فروخت میں 9 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، مئی کے مہینے میں فروخت 103،297 تک پہنچ گئی ہے، جو کہ مارچ 2024 کے مہینے میں 95 ہزار 69 تھی۔دوسری جانب پاک سوزوکی کی فروخت میں 1 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، اپریل میں جہاں فروخت 1684 تھی وہیں مئی میں یہ فروخت بڑھ کر 1696 ہو گئی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

لوگوں کی روٹی پوری ہو گی تو وہ کاروں اور موٹر سائکلوں کا سوچیں گے نا . لوگ بہت غریب ہو گئے ہیں . روٹی کے بعد گھر کا کرایہ، بجلی اور گیس کے بل، پٹرول کی قیمتیں، بچوں کی فیسیں، گھر میں کوئی بیمار ہو جائے تو اسکا خرچہ . یہ سب کچھ سوچ کر اپنی قوم کے لیے دل بہت اداس ہو جاتا ہے . خونی رشتہ نہ سہی آخر کو ہیں تو اپنے مسلمان بھائی
اللہ سب کی مشکلیں آسان کرے . آمین
لیکن پٹواریوں کے لیے یہ دعا غور و خوص کے بعد کیس بائی کیس ہو گی کیونکہ یہ سب کچھ انہی کی وجہ سے ہو رہا ہے