
ماسٹر چانگان کی اوشان ایکس7نامی ایس یو وی بہت جلد پاکستانی سڑکوں پر نظر آئے گی کیونکہ کمپنی کی بنائی گئی اوشان X7 دیکھی گئی ہے جس پر "ہیلو فیوچر" کے الفاظ اور دیدہ زیب رنگوں سے اسے جاذب نظر بنایا گیا ہے۔
چینی کار مینوفیکچرر چانگان کے مطابق یہ ایس یو وی نہ صرف پاکستان بلکہ اسے دیگر ممالک میں بھی برآمد کیا جائے گا جن ممالک میں رائٹ ہینڈ ڈرائیو کی سہولت موجود ہے۔
اوشان x7 اور اوشان x7 پلس دو ویرینٹ مارکیٹ میں لائے جائیں گے جو کہ ٹویوٹا کی فارچونر اور کیا کمپنی کی تھرڈ جنریشن سورینٹو کے مقابلے کی گاڑی ہو گی۔ ان ویرینٹ میں سیٹوں کا فرق ہو گا جن میں ایک 5اور دوسری 7سیٹوں کے ساتھ آئے گی۔ مگر فی الحال اس متعلق دعویٰ قبل ازوقت ہے کیونکہ کمپنی نے زیادہ تفصیلات شیئر نہیں کیں۔
اوشان ایکس 7 پلس جدید ترین بلیو وہیل سیریز کے چانگان کے 1.5 لیٹر ٹربو چارجڈ انجن سے مزین ہو گی جو 178 ایچ پی اور 300 این ایم ٹارک پیدا کرتا ہے، جو اسے 8.23 سیکنڈ میں صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لے جا سکتا ہے۔
چانگان نے اس ایس یو وی کی مائلج سے متعلق 14 کلومیٹر فی لیٹر کا دعویٰ کیا ہے جو کے اسے زیادہ پرکشش بناتا ہے تاہم قیمت سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا گیا لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اس کے دلکش ڈیزائن کی وجہ سے یہ کوئی کم قیمت گاڑی نہیں ہوگی۔
کمپنی پاکستان میں اپنے آپریشنز کو وسعت دینے کے لیے مزید کام کر رہی ہے اور ہنٹر ڈبل کیبن پک اپ اور UNI-T کراس اوور جیسی دیگر گاڑیوں کی کیلئے بھی تیاری کر رہی ہے جو کہ کسی بھی وقت یہاں لانچ کی جا سکتی ہیں۔
دوسری جانب گاڑیوں کی خبریں دینے والے پلیٹ فارم پاک وہیلز کا دعویٰ ہے کہ ایکس7 کی قیمت 69 لاکھ95 ہزار تک ہو سکتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/changaan-suv-moter.jpg