ماضی میں ہم سے بھی کچھ غلطیاں ہوئی ہیں

Daanish

Politcal Worker (100+ posts)
ماضی کی کچھ غلطیاں
حیرت ہوتی ہے جب کمپنی بہادر ہر دس سال بعد بڑی معصومیت سے یہ کہہ کر ہر جرم سے خود کو بری کر لیتے ہیں کہ "ماضی میں ہم سے بھی کچھ غلطیاں ہوئی ہیں ۔"
درحقیقت ہر غلطی اصل میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جرم تھا جو قانونی طور پر غداری کے زمرے آتی ہے اور جس کی سزا موت ہے ۔
۱: قائد اعظم کی پر اسرار حالات میں موت اور فاطمہ جناح کو غدار قرار دے کر مکمل پابندی رکھ کر بالآخر قتل کر دینا۔
۲: لیاقت علی خان کا قتل اور اسکے قاتل کا پولیس حراست میں قتل اور اس کے بعد بیگم رعنا لیاقت پر بھی مکمل پابندی ۔
۳:- لیاقت علی کے قاتل سید اکبر کی بیوہ کو ایبٹ آباد میں مرتے دم تک ایک بہت بڑے بنگلے میں سخت سیکیورٹی میں رکھ کر میڈیا اور پبلک سے دور رکھنا اور قاتل کے بیٹوں اور بھائیوں کو امریکہ میں سیٹ کروانا ۔
۴:- جنرل ایوب کا مارشل لاء ' سہروردی کو وزارتِ عظمیٰ سے ہٹانا اور پھر عدالت سے نا اہل کروا کر اسے عوامی لیگ بنانے پر مجبور کرنا جو مشرقی پاکستان کی علیحدگی پر منتج ہوا ۔
۵:- جنرل ایوب کا اقتدار کے لالچ میں دھونس اور دھاندلی سے فاطمہ جناح کو الیکشن ہرانا اور اس کی کردارکشی کرنا یہ تک کہنا کہ اس کی اپنے بھائی یعنی قائد اعظم سے ناجائز تعلقات تھے ۔
۶:- فاطمہ جناح کا ساتھ دینے پر اسکے پولنگ ایجنٹ شیخ مجیب الرحمٰن ' اس کی عوامی لیگ اور تمام بنگالیوں کو غدار قرار دے کر ان پر ظلم و ستم ڈھانا اور انہیں اپنے اقتدار کے راستے میں رکاوٹ سمجھ کر علیحدگی پر مجبور کرنا ۔
۷:- 1965 کی جنگ سے ترقی کرتے خوشحال پاکستان کو تباہی کے راستے پر ڈالنا۔
۸:- جنرل یحیٰی کی بدکاریاں اور مظالم ۔
چار لاکھ عورتوں کا ریپ اور تقریباً دو لاکھ لوگوں کا قتل ان sepoys کے ہاتھوں ۔
۹:-جنرل ضیاءالحق کا مارشل لاء اور بھٹو کی پھانسی ۔
۱۰:- پرویز مشرف کا مارشل لاء اور کارگل پر ایک ناکام حملہ کر کے اپنے ہزاروں sepoys مروا کر واجپائی کے دورے کو سبوتاژ کر کے انڈیا سے تعلقات خراب کرنا اور پاکستان کا امیج انتہائی تباہ کرنا ۔
اسکے علاوہ بھی بہت سے جرائم ہیں لیکن چیدہ چیدہ بیان کیے ہیں ۔
ان کیلئے نہ کوئی عدالت ' نہ کوئی قانون
کوئی پوچھ تک نہیں سکتا اور جو پوچھے وہ غدار
 
Last edited by a moderator:

zzzindagi

Minister (2k+ posts)
جب نو مئی کہ بعد پوری کی پوری سیاسی جماعت پر پابندی لگا دی گئی اور ہزاروں لوگوں کہ گھر برباد کئے تو کچھ لوگ ہم کو مشورہ دیتے ہیں آپ لوگ پوری فوج کو کچھ نہ کہو صرف کچھ جرنیل ہیں گندے انکو ہی غلط کہو . میں پوچھتا ہوں اگر تحریک انصاف کے کچھ لوگوں کی کور کماڈور کے گھر کی توڑ پھوڑ (اگر انکی بات مان لی جائے ) کو جواز بنا کر پوری کی پوری جماعت سے بدلا لیا جا سکتا ہے تو پھر فوج کہ کچھ لوگوں کی حرامزدگی کو پوری فوج کی حرامزدگی کیوں نہیں سمجھا جانا چاہئے .
 
Nice2MU

President (40k+ posts)

ایک عام سپاہی سے لیکر کر جرنیل تک سب کے سب اپنے اپنے لیول پہ فرعون ہوتے ہیں۔