مالکن کے گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر پیٹرول چھڑ ک کر آگ لگادی

8childtoreturee.png

لاہور میں ایک گھر کی مالکن نے مبینہ طور پر ملازمہ پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگادی ہے، پولیس نے گھر کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدود میں40 شبنم نامی گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم نعمان عرف نومی کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے جس کے گھر میں شبم نوکری کرتی تھی۔

مقدمے کے متن کے مطابق شبنم گزشتہ 11 سالوں سے اس گھر میں بطور ملازمہ فرائض سرانجام دے رہی تھی، متاثرہ خاتون کے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق اسے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی، مالکن نے گرم پانی مانگا جس پر جھگڑا ہوا اور شازیہ نامی مالکن نے پیٹرول چھڑ کر آگ لگادی۔

پولیس نے گھر کے مالک نعمان کو گرفتار کرکے مالکن شازیہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں شبنم کو پیٹرول ڈال کر آگ لگانے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شبنم کے جسم پرموجود زخم گرم پانی کے گرنے کی وجہ سے بنے ہیں، متاثرہ خاتون لاہور کےمیو اسپتال میں زیر علاج ہے۔