ماں کے رات کو کھیلنے سے روکنے پر گیارہ سالہ بچے نے خودکشی کرلی

khel1h1h1i1h.jpg


کراچی میں ماں کے کھیلنے سے روکنا گیارہ سالہ بچہ برداشت نہ کرسکا,بچے نے طیش میں آکر زندگی کا خاتمہ کرلیا,نارتھ کراچی سیکٹر 10 الفلاحی مسجد کے قریب گھر میں 11 سالہ حماد نے پھندا لگا کر خودکشی کی, پولیس نے بتایا کہ محمد حماد سائیکل چلا کر ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچا تھا جس پر والدہ نے اُسے کو ڈانٹا اور جلدی گھر پہنچنے پر پابند کیا۔

ماں کے روکنے اور پابند کرنے پر بچے نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی۔ حماد کے اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ والدہ گھر کے کاموں میں مصروف تھیں جبکہ حماد کمرے میں موجود تھا، جب والدہ کمرے میں پہنچی تو وہ پھندے سے جھول کر خودکشی کرچکا تھا۔

پولیس نے بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی اور پھر اسے لواحقین کے حوالے کردیا۔

لاہور میں والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر محمد رمضان نامی 12 سالہ لڑکے نے اپنی گردن میں پھندہ لے کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔ 12 سالہ محمد رمضان کے والدین کے مطابق وہ متوفی کو پڑھنے کی تاکید کرتے تھے اور دیگر غیر ضروری سرگرمیوں سے منع کیا کرتے تھے۔

دوسری جانب سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے کورے میں شوہرنے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی ۔ ایس ایچ او تھانہ مٹہ حیات خان کے مطابق چھیالیس سالہ بہرام نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے بیوی کی جان لی.
 

Jibraeel

Politcal Worker (100+ posts)
Mere bhai! iss khabar ko share kerne se, siwaye iss kay keh aap ne logon ko depress kiya, kia faida hwa?