ماہانہ معاشی آؤٹ لُک رپورٹ جاری،اپریل میں مہنگائی بڑھنے کاامکان

875347_98600833.jpg


وزارتِ خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال پر ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات، محصولات اور نان ٹیکس آمدنی میں اضافے سمیت کئی مثبت اقتصادی اشاروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالیاتی نظم و ضبط بہتر ہونے سے مہنگائی اور مالی خسارے میں کمی آئی ہے، جبکہ زر مبادلہ کے ذخائر اور بیرونی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ 8 ماہ (جولائی تا فروری) میں مہنگائی کی شرح 5.9 فیصد رہی، جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 28% سے نمایاں کم ہے۔

محکمہ خزانہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق فروری میں چینی، ڈیری اور کھانے کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان اشیا کی مہنگائی 8.2 فیصد سے بڑھ کر 9.7 ریکارڈ ہوئی۔ مارچ میں مہنگائی کی شرح 1 سے 1.5% اور اپریل میں 2 سے 3% رہنے کا امکان ہے۔

برآمدات میں 7.2فیصد اضافہ ہوا، جن کا حجم 21.82 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ درآمدات میں 11.4اضافہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 38.32 ارب ڈالر تک جا پہنچیں۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ صرف 691 ملین ڈالر رہا، جو پچھلے سالوں کے مقابلے میں بہتر ہے۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) میں 41 اضافہ اضافہ ہوا، تاہم فروری میں اس میں 67.5فیصد کمی واقع ہوئی۔

ترسیلات زر (ریمٹنس) میں 32.5فیصد اضافہ دیکھا گیا، جو معیشت کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔

ٹیکس وصولیوں میں 25.9فیصد اضافہ ہوا، جو 7,344 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔ نان ٹیکس آمدنی میں 75.8فیصد کا زبردست اضافہ دیکھا گیا، جو 3,763 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

زر مبادلہ کے ذخائر 11.14 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ مالیاتی خسارے میں 1.7 فیصد کمی واقع ہوئی۔
 

Back
Top