
محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کی بھرتی کیلئے لیے جانے والے انٹری ٹیسٹ کے مایوس کن تنائج کے بعد اہم فیصلہ کرلیا ہے۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے مایوس کن نتائج کو دیکھتے ہوئے اساتذہ کی بھرتی کی پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے تجاویز بھی تیار کرلی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم کی تیار کردہ تجاویز کیلئے صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
مرتب کردہ تجاویز کے مطابق اساتذہ کی بھرتی کیلئے خواتین امیدواروں کیلئے پاسنگ مارکس میں رعایت دی جائے اور پاسنگ مارکس کی حد کو 40 تک محدود کردیا جائے، تاہم مرد امیدواروں کیلئے پاسنگ مارکس 55 ہی رہیں گے۔
اسی طرح امیدواروں کیلئے ہر مضمون میں 45 فیصد نمبرز حاصل کرنے کی لازمی شرط کو بھی ختم کردیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے تجویزد ی ہے کہ اس نرمی کے باوجود اگر سندھ میں آسامیاں خالی رہیں تو پالیسی کو مزید نرم کردیا جائے گا، تجاویز منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کو بھجوادی گئی ہیں جہاں سے منظوری کے بعد سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل دوبارہ سے شروع کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16sindtefr.jpg