Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
لاہور میں افسوسناک صورتحال سامنے آئی جس کی وجہ ڈس انفارمیشن تھی۔ ہمیں یہ سننے کو ملا کہ ایک نجی کالج کی طالبہ جس کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی اسے نجی ہسپتال میں لے جایا گیا ہے۔ ہم جس سرکاری ہسپتال میں موجود ہیں ہم نے نا صرف اس ہسپتال کا ریکارڈ چیک کیا بلکہ اس نجی ہسپتال کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ اس سے یہ بات سامنے آئی کہ زیادتی کا شکار کسی بھی لڑکی کو اس ہسپتال میں داخل نہیں کیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس نجی ہسپتال کا نام لیا جا رہا ہے وہاں میڈیکولیگل کیسز ڈیل نہیں کئے جاتے بلکہ اس ہسپتال کی ایمرجنسی میں بھی ایسا کیس ڈیل نہیں کیا گیا۔ اس ہسپتال کی تمام منازل کو چیک کرنے کے بعد بات سامنے آتی ہے کہ مبینہ متاثرہ بچی اس نجی ہسپتال میں نہیں گئی۔"
ایس ڈی پی او ڈیفنس لاہور اے ایس پی شہر بانو نقوی کا لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس کے حوالے سے دیکھئے حقائق پر مبنی ویڈیو پیغام
https://twitter.com/x/status/1846069686129082693
قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ "اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہاے پاس کوئی سی خبر لائے تو اس کی تحقیق کیا کرو، کہیں کسی قوم پر بے خبری سے نہ جا پڑو پھر اپنے کیے پر پشیمان ہونے لگو"
لاہور میں سوشل میڈیا پر ایک نجی تعلیمی ادارے کے حوالے سے غیر مصدقہ واقعہ کو بنیاد بنا کر افواہوں کے ذریعے شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کرنے اور درس و تدریس کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی گئی، جس کی وجہ سے والدین میں بے چینی اور شہریوں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ خبر کیا تھی اور اس کے کیا اثرات پیدا ہوئے، جانیئے ایس ڈی پی او ڈیفنس شہر بانو نقوی کی اس ویڈیو میں
https://twitter.com/x/status/1845860549239713931
ایک طرف لوگوں کو فاسق کہہ رہے خود چار پریس ریلیز میں تین الگ الگ بیان ہیں۔ پہلے کہا سی سی ٹی وی دیکھ لی کچھ نہیں ملا اب دوبارہ کہہ رہے کہ قبضہ میں لی ہے چیکنگ کررہے ہیں۔ وزیر تعلیم کہہ رہا کہ زیادتی کا شکار بچی کے والد نے رابطہ کیا ہے۔فاسق کون ہے عوام، پولیس یا حکومت؟
https://twitter.com/x/status/1845875387072500013
ایس ڈی پی او ڈیفنس چونکہ اچھرہ واقعہ کی وجہ سے وقتی طور پر عوام کی نظر میں ہیرو بنائی گئی تھیں اسلیے بار بار اسکو انفلوئینسر کے طور پر اپنا منجن بیچنے کو لایا جارہا ہے کہ لوگ اسکی باتوں پر یقین کر لیں گے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس وی لاگر کو لوگ ظالم قوتوں کی نمائندہ ماننے لگے ہیں
https://twitter.com/x/status/1846102504511090954
ہم یہ کرنا نہیں چاہتے تھے ایور کئیر میں ایک معصوم بچی کےمظلوم باپ کی سنیں اور رپورٹس پہ اعتبار کریں یا پنجاب میں فساد برپا کروانے والے سیاسی گدھوں کی سنیں؟پھر بھی وزیر اعلی پنجاب نے بہادر ایس پی شہربانو کی ڈیوٹی لگائی ہے کسی کے پاس کوئی اور مصدقہ اطلاع ہو تو ضرور بتائیں،وہ خود انکے ساتھ چلی جائیں گی،کسی کو بخشا نہیں جائے گا،پھر بھی گارڈ پولیس کسٹڈی میں ہے اور کالج سیل کر دیا گیا ہے،کسی کی بچی کی عزت اور بچوں کے جزبات کا فائدہ اٹھانا بند کرو بے شرمو
https://twitter.com/x/status/1845867141293027587
اللہ کرے کچھ نہ ہوا ہو کسی کے ساتھ پر آپ جو رشتے دار لاتی ہیں ان پر اعتبار نہیں ۔ کل بھی ایک چینل پر پتہ چلا کہ جو ایم این اے کے ماموں بتاۓ تھے پریس کانفرنس میں ،وہ تھے نہیں
https://twitter.com/x/status/1845872082392957107
ان محترمہ کو 16/17 سال کے احتجاج کرتے لڑکے لڑکیاں سیاسی گدھ نظر آتے ہیں۔ واقعی بے شرمی کی انتہا سے بھی آگے جا چکے ہیں یہ لوگ
https://twitter.com/x/status/1846079722742038528
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/AitX2MT.jpeg